اس کنٹرول میں ترمیم کرنے سے یہ صفحہ آٹومیٹک طریقے سے اپڈیٹ ہو جائے گا

‏iPhone پر News میں اپنے مطالعے کی سرگزشت صاف کرنا

‏News ایپ میں آپ اپنے مطالعے کی سرگزشت صاف کر سکتے ہیں اور مطالعے کی تجاویز کو ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔

اپنی سرگزشت صاف کرنا

  1. اپنے iPhone پر News ایپ میں جائیں۔

  2. ”فالو کیا جا رہا ہے“ پر ٹیپ کریں، ”سرگزشت“ پر ٹیپ کریں، ”صاف کریں“ پر ٹیپ کریں پھر مندرجہ ذیل میں سے کوئی کام کریں:

    • اپنے مطالعے کی سرگزشت ہٹائیں: ”سرگزشت صاف کریں“ پر ٹیپ کریں۔

    • اسٹوری تجویز کرنے کے لیے استعمال کی جانے والی معلومات ہٹائیں: ”تجاویز صاف کریں“ پر ٹیپ کریں۔

      اس اختیار کو منتخب کرنے سے Apple کے آپ کے تمام ڈیوائسوں پر Today اور ⁨Apple News⁩ کی دیگر فیڈ میں دکھائے گئے چینلوں کی اقسام، موضوعات اور اسٹوری تبدیل ہو سکتی ہیں۔

    • اپنی سرگزشت، تجاویز اور ڈاؤنلوڈ کردہ مواد ہٹائیں: ”سبھی صاف کریں“ پر ٹیپ کریں۔

      ‏News کی آپ کی سرگزشت اور تجویز کی معلومات کو ان تمام ڈیوائسوں سے ہٹا دیا گیا ہے جہاں آپ اسی Apple اکاؤنٹ سے سائن اِن ہیں۔ ڈاؤنلوڈ کردہ مواد صرف اسی iPhone سے ہٹایا گیا ہے۔

جب آپ اپنی سرگزشت صاف کرتے ہیں تو خبروں کے پبلشر کو شماریات کی رپورٹ کرنے کے لیے ⁨Apple News⁩ کے ذریعے استعمال کیا جانے والا آئڈنٹیفائر بھی ری سیٹ کر دیا جاتا ہے۔ آپ کسی بھی وقت سیٹنگ  > ایپ > News میں جا کر پھر ”آئڈنٹیفائر ری سیٹ کریں“ کو چالو کر کے آئڈنٹیفائر ری سیٹ کر سکتے ہیں۔

صرف News ایپ کے مطالعے پر مبنی اسٹوری تجویز کرنا

جب آپ News ایپ کے لیے ”Siri اور تلاش“ کو بند کرتے ہیں تو آپ کے مطالعے کی عادات پر مبنی تجاویز صرف News ایپ میں ہوتی ہیں Safari یا دیگر ایپ میں نہیں۔

  1. سیٹنگ  > ایپ > News میں جائیں۔

  2. ”‏Siri اور تلاش“ پر ٹیپ کریں، پھر ”ایپ میں دکھائیں“ کو بند کریں۔

Morty Proxy This is a proxified and sanitized view of the page, visit original site.
مددگار؟
حروف کی حد: 250
حروف کی زیادہ سے زیادہ حد 250 ہے۔
آپ کے تاثرات کا شکریہ۔
Morty Proxy This is a proxified and sanitized view of the page, visit original site.