اس کنٹرول میں ترمیم کرنے سے یہ صفحہ آٹومیٹک طریقے سے اپڈیٹ ہو جائے گا

‏iPhone پر فولڈر میں اپنے ایپ منظم کرنا

آپ اپنے ایپ کو فولڈر میں منظم کر سکتے ہیں تاکہ انھیں آپ کے ہوم اسکرین کے صفحات پر تلاش کرنا آسان ہو۔

فولڈر بنانا

  1. ہوم اسکرین پر جائیں۔

  2. جب تک ایپ ہلنا نہ شروع کردے ہوم اسکرین کے پس منظر کو ٹچ اور ہولڈ کریں۔

  3. فولڈر بنانے کے لیے ایپ کو دوسرے ایپ پر ڈریگ کریں، پھر دیگر ایپ کو فولڈر میں ڈریگ کریں۔

    فولڈر میں ایپ کے متعدد صفحات ہو سکتے ہیں۔

  4. فولڈر کا نام تبدیل کرنے کے لیے اسے ٹچ اور ہولڈ کریں، “نام تبدیل کریں” پر ٹیپ کریں، پھر نیا نام درج کریں۔

    اگر ایپ ہلنا شروع کر دیں تو ہوم اسکرین کے پس منظر پر ٹیپ کریں اور دوبارہ کوشش کریں۔

  5. آپ کا کام مکمل ہونے پر، “ہو گیا” پر ٹیپ کریں، پھر ہوم اسکرین کے پس منظر پر دو بار ٹیپ کریں۔

نوٹ: ہوم اسکرین پر اپنے ایپ کو منظم کرنے سے ایپ لائبریری میں ایپ کی ترتیب متاثر نہیں ہوتی۔

اپنی ہوم اسکرین سے فولڈر کو حذف کرنا

  1. ہوم اسکرین پر جائیں۔

  2. جب تک ایپ ہلنا نہ شروع کردے ہوم اسکرین کے پس منظر کو ٹچ اور ہولڈ کریں۔

  3. فولڈر کو کھولنے کے لیے اس پر ٹیپ کریں، پھر اس میں موجود تمام ایپ کو ہوم اسکرین پر ڈریگ کریں۔

    فولڈر خالی ہونے پر یہ آٹومیٹک طریقے سے حذف ہو جائے گا۔

ایپ کو فولڈر سے ہوم اسکرین پر منتقل کرنا

آپ ایپ کو فولڈر سے ہوم اسکرین پر منتقل کر سکتے ہیں تاکہ اس کا پتہ لگانا اور اسے کھولنا آسان ہو۔

  1. ہوم اسکرین پر جائیں۔

  2. اس فولڈر کا پتہ لگائیں جس میں ایپ شامل ہے، پھر فولڈر کو کھولنے کے لیے اس پر ٹیپ کریں۔

  3. جب تک ایپ ہلنا نہ شروع کردےتب تک ایپ کو ٹچ اور ہولڈ کریں۔

  4. ایپ کو فولڈر سے ہوم اسکرین تک ڈریگ کریں۔

Morty Proxy This is a proxified and sanitized view of the page, visit original site.
مددگار؟
حروف کی حد: 250
حروف کی زیادہ سے زیادہ حد 250 ہے۔
آپ کے تاثرات کا شکریہ۔
Morty Proxy This is a proxified and sanitized view of the page, visit original site.