اس کنٹرول میں ترمیم کرنے سے یہ صفحہ آٹومیٹک طریقے سے اپڈیٹ ہو جائے گا

‏iPhone پر وائس میمو میں ریکارڈنگ شیئر کرنا

آپ AirDrop، ‏Mail، “پیغام” اور مزید کا استعمال کر کے ایک یا مزید آڈیو ریکارڈنگ کو دوسروں کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں (یا اسے اپنے Mac یا دوسرے ڈیوائس پر بھیج سکتے ہیں)۔

ریکارڈنگ شیئر کرنا

  1. اپنے iPhone پر وائس میمو ایپ (یوٹیلٹی فولڈر میں) پر جائیں۔

  2. ریکارڈنگ کی فہرست میں اس ریکارڈنگ پر ٹیپ کریں جسے آپ شیئر کرنا چاہتے ہیں، پھر “مزید ایکشن” بٹن پر ٹیپ کریں۔

  3. “شیئر کریں” پر ٹیپ کریں، شیئرنگ کا اختیار منتخب کریں، وصول کنندہ کو منتخب کریں یا درج کریں، پھر “ہو گیا” پر یا “بھیجیں” بٹن پر ٹیپ کریں۔

ایک سے زیادہ ریکارڈنگ شیئر کرنا

  1. اپنے iPhone پر وائس میمو ایپ (یوٹیلٹی فولڈر میں) پر جائیں۔

  2. ریکارڈنگ کی فہرست کے اوپر “ترمیم کریں” پر ٹیپ کریں، پھر ان ریکارڈنگ کو منتخب کریں جنھیں آپ شیئر کرنا چاہتے ہیں۔

  3. ”شیئر کریں“ بٹن پر ٹیپ کریں، شیئرنگ کا اختیار منتخب کریں، وصول کنندہ کو منتخب کریں یا درج کریں، پھر “بھیجیں” بٹن پر یا “ہو گیا” پر ٹیپ کریں۔

Morty Proxy This is a proxified and sanitized view of the page, visit original site.
مددگار؟
حروف کی حد: 250
حروف کی زیادہ سے زیادہ حد 250 ہے۔
آپ کے تاثرات کا شکریہ۔
Morty Proxy This is a proxified and sanitized view of the page, visit original site.