اس کنٹرول میں ترمیم کرنے سے یہ صفحہ آٹومیٹک طریقے سے اپڈیٹ ہو جائے گا

‏iPhone کے ساتھ ڈرائیونگ کرتے وقت توجہ مرکوز رکھنا

”ڈرائیونگ فوکس“ چالو کرنے سے آپ کو سڑک پر توجہ مرکوز رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ جب آپ اسے چالو کرتے ہیں تو SMS اور دیگر اطلاعات خاموش یا محدود ہو جاتی ہیں۔ آپ Siri سے جوابات پڑھ کر سنانے کے لیے کہہ سکتے ہیں تاکہ آپ کو اپنا iPhone دیکھنے کی ضرورت نہ پڑے۔ اِنکمنگ کال کی صرف اس صورت میں اجازت ہوتی ہے جبiPhone ‏CarPlay—ایک کار ⁨Bluetooth®⁩ سسٹم—یا ہینڈ فری ایکسسری سے کنکٹڈ ہو۔

انتباہ: نیویگیشن اور خطرناک حالات کا باعث بننے والی بے توجہی سے بچنے کے بارے میں اہم معلومات کے لیے ‏iPhone کے لیے اہم حفاظتی معلومات دیکھیں۔ ڈرائیونگ فوکس ان تمام قوانین پر عمل کرنے کا متبادل نہیں ہے جو بے توجہی سے ڈرائیونگ کو ممنوع کرتے ہیں۔

ڈرائیونگ فوکس سیٹ اَپ کرنا

جب آپ چلتی کار میں ہوں تو آپ ڈرائیونگ فوکس کو آٹومیٹک طریقے سے چالو کرنے کے لیے سیٹ اَپ کر سکتے ہیں۔ (آپ اسے کنٹرول سینٹر میں مینوئل طریقے سے چالو بھی کر سکتے ہیں۔)

  1. سیٹنگ  > فوکس پر جائیں، ڈرائیونگ پر ٹیپ کریں، پھر ڈرائیونگ چالو کریں۔

    اگر آپ کو ”ڈرائیونگ فوکس“ نظر نہیں آتا ہے تو اوپر دائیں طرف ”شامل کریں“ بٹن پر ٹیپ کریں، پھر ”ڈرائیونگ“ پر ٹیپ کریں۔

  2. ”فوکس اسٹیٹس“ پر ٹیپ کریں، پھر ”فوکس اسٹیٹس شیئر کریں“ کو چالو کریں۔

  3. ”آٹو رپلائی“ پر ٹیپ کریں، پھر منتخب کریں کہ ”ڈرائیونگ فوکس“ چالو ہونے پر آٹو رپلائی کس کو موصول ہونا چاہیے:

    • کوئی نہیں

    • حالیہ

    • پسندیدہ

    • تمام روابط

    آپ اپنے آٹو رپلائی پیغام کو حسب خواہش بنانے کے لیے اس میں ترمیم کر سکتے ہیں۔

    پھر اوپر بائیں طرف ”واپس جائیں“ بٹن پر ٹیپ کریں۔

  4. ”ڈرائیونگ کے دوران“ پر ٹیپ کریں (”آٹومیٹک طریقے سے چالو کریں“ کے نیچے) پھر منتخب کریں کہ ڈرائیونگ کو کب فعال کرنا ہے:

    • آٹومیٹک طریقے سے: جب iPhone کو پتہ چلتا ہے کہ آپ ڈرائیونگ کر رہے ہیں۔

    • کار کے Bluetooth سے کنکٹ ہونے پر: جب آپ کا iPhone کار کے Bluetooth سسٹم سے کنکٹڈ ہو۔

    • مینوئل طریقے سے: جب آپ کنٹرول سینٹر میں اسے چالو کرتے ہیں۔

    • ‏CarPlay کے ساتھ فعال کریں: جب‏ iPhone، ‏CarPlay سے کنکٹڈ ہو تو آٹومیٹک طریقے سے۔

جب آپ مسافر ہوں تو کال، پیغامات اور اطلاعات حاصل کرنا

اگر آپ کو کار میں بیٹھے ہوئے ڈرائیونگ کی اطلاع موصول ہوتی ہے لیکن آپ ڈرائیونگ نہیں کر رہے ہیں (مثال کے طور پر جب آپ مسافر ہیں) تو آپ اطلاع کو بر طرف کر سکتے ہیں۔

”میں ڈرائیونگ نہیں کر رہا ہوں“ پر ٹیپ کریں۔

جب ڈرائیونگ فوکس چالو ہو اور آپ چلتی کار میں مسافر ہوں تو آپ کال، پیغامات اور اطلاعات موصول کر سکتے ہیں۔

Morty Proxy This is a proxified and sanitized view of the page, visit original site.
مددگار؟
حروف کی حد: 250
حروف کی زیادہ سے زیادہ حد 250 ہے۔
آپ کے تاثرات کا شکریہ۔
Morty Proxy This is a proxified and sanitized view of the page, visit original site.