اس کنٹرول میں ترمیم کرنے سے یہ صفحہ آٹومیٹک طریقے سے اپڈیٹ ہو جائے گا

‏iPhone پر صحت ایپ میں اپنا ڈیٹا دیکھنا

آپ اپنی صحت اور فٹنس کی معلومات ایک ہی جگہ دیکھ سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ چیک کر سکتے ہیں کہ وقت کے ساتھ آپ کے میٹرکس میں تبدیلی آتی ہے یا نہیں اور آپ دیکھ سکتے ہیں کہ آپ سرگرمی، نیند، مائنڈ فلنیس وغیرہ کے اہداف کو کتنی اچھی طرح پورا کر رہے ہیں۔

خلاصہ اسکرین پر اپنے پن کیے گئے صحت کے زمرے کو حسب خواہش بنانا

آپ صحت کے اہم ترین زمروں جیسے ادویات، دل دھڑکنے کی شرح، قدم وغیرہ کو پن کر سکتے ہیں اور انہیں ترتیب دے سکتے ہیں۔

  1. اپنے iPhone پر صحت ایپ پر جائیں۔

  2. نیچے بائیں طرف “خلاصہ” پر ٹیپ کریں۔

  3. “پن کیے گئے” کے آگے “ترمیم کریں” پر ٹیپ کریں، پھر ذیل میں سے کوئی کام کریں:

    • صحت کے زمرے کو پن کریں: زمرے کے آگے پِن کریں بٹن پر ٹیپ کریں۔

    • صحت کے زمرے کو اَن پِن کریں: زمرے کے آگے اَن پِن بٹن پر ٹیپ کریں۔

    • اپنی پن کی گئی فہرست میں صحت کے زمرے کو دوبارہ ترتیب دیں: زمرےکے اوپر یا نیچے دوبارہ ترتیب دیں بٹن کو ڈریگ کریں۔

  4. مکمل ہونے پر ”ہو گیا“ پر ٹیپ کریں۔

اپنے ہائی لائٹ دیکھنا

  1. اپنے iPhone پر صحت ایپ پر جائیں۔

  2. نیچے بائیں جانب “خلاصہ” پر ٹیپ کریں، پھر اپنے حالیہ صحت اور فٹنس ڈیٹا کے ہائی لائٹ دیکھنے کے لیے ہائی لائٹ تک نیچے اسکرول کریں۔

  3. درج ذیل کام کریں:

    • ہائی لائٹ کے بارے میں مزید ڈیٹا دیکھیں: اس کے گراف پر ٹیپ کریں۔

    • مزید ہائی لائٹ دیکھیں: “تمام ہائی لائٹ دکھائیں” پر ٹیپ کریں۔

اپنی صحت کے رجحانات دیکھنا

وقت کے ساتھ اپنی صحت کے ڈیٹا کا ٹریک رکھنے میں مدد حاصل کرنے کے لیے صحت ایپ آپ کو ڈیٹا کی اقسام میں ہونے والی اہم تبدیلیوں کے بارے میں الرٹ کر سکتا ہے جیسے کہ دل دھڑکنے کی شرح، قدموں کی تعداد اور نیند کی مقدار۔ ٹرینڈ لائن آپ کو دکھاتی ہے کہ ان میٹرکس میں کتنی اور کتنے عرصے تک تبدیلی ہوئی ہے۔

  1. اپنے iPhone پر صحت ایپ پر جائیں۔

  2. نیچے بائیں جانب “خلاصہ” پر ٹیپ کریں، پھر حالیہ رجحانات دیکھنے کے لیے “رجحانات” تک نیچے اسکرول کریں۔

  3. اگر صحت ایپ نے رجحانات کا پتہ لگایا ہے تو آپ ذیل میں سے کوئی کام کر سکتے ہیں:

    • رجحان کے بارے میں مزید ڈیٹا دیکھ سکتے ہیں: اس کے گراف پر ٹیپ کریں۔

    • مزید رجحانات دیکھ سکتے ہیں: “صحت کے تمام رجحانات دکھائیں” پر ٹیپ کریں۔

اپنی صحت کے رجحانات سے متعلق اطلاعات موصول کرنے کے لیے نیچے بائیں جانب “خلاصہ” پر ٹیپ کریں، اوپر دائیں جانب اپنی تصویر یا اپنے نام کے ابتدائی حروف پر ٹیپ کریں، “اطلاعات” پر ٹیپ کریں، پھر “رجحانات” چالو کریں۔

صحت کے مخصوص زمرے کے لیے رجحانات، ہائی لائٹ اور تفصیلات دیکھنا

  1. اپنے iPhone پر صحت ایپ پر جائیں۔

  2. صحت کے “زمرے” کی اسکرین کو ڈسپلے کرنے کے لیے نیچے دائیں جانب “براؤز” پر ٹیپ کریں، پھر ذیل میں سے کوئی کام کریں:

    • زمرہ پر ٹیپ کریں۔ (تمام زمرے دیکھنے کے لیے، اوپر اور نیچے اسکرول کریں۔)

    • تلاش کے خانے پر ٹیپ کریں، پھر کسی زمرے کا نام (جیسے حرکت پذیری) یا مخصوص قسم کا ڈیٹا (جیسے واکنگ رفتار) ٹائپ کریں۔

ڈیٹا کی قسم کے لحاظ سے آپ درج ذیل کام کر سکتے ہیں:

  • کسی بھی ڈیٹا کے بارے میں تفصیلات دیکھ سکتے ہیں: تفصیلات کا بٹن پر ٹیپ کریں۔

  • ڈیٹا کے ہفتہ وار، ماہانہ اور سالانہ مناظر دیکھ سکتے ہیں: اسکرین کے اوپری حصے میں موجود ٹیب پر ٹیپ کریں۔

  • ڈیٹا کو مینوئل طریقے سے درج کر سکتے ہیں: اسکرین کے اوپری دائیں کونے میں “ڈیٹا شامل کریں” پر ٹیپ کریں۔

  • خلاصہ اسکرین پر “پسندیدہ” میں ڈیٹا کی کوئی قسم شامل کر سکتے ہیں: “پسندیدہ میں شامل کریں” پر ٹیپ کریں۔ (ممکن ہے کہ آپ کو نیچے تک اسکرول کرنا پڑے۔)

  • دیکھ سکتے ہیں کہ کن ایپ اور ڈیوائسوں کو ڈیٹا شیئر کرنے کی اجازت ہے: “اختیارات” کے نیچے، “ڈیٹا ذرائع اور رسائی” پر ٹیپ کریں۔ (ممکن ہے کہ آپ کو نیچے تک اسکرول کرنا پڑے۔)

  • ڈیٹا حذف کر سکتے ہیں: “اختیارات” کے نیچے “تمام ڈیٹا دکھائیں” پر ٹیپ کریں، “ڈیٹا ریکارڈ” کو بائیں طرف سوائپ کریں، پھر “حذف کریں” پر ٹیپ کریں۔ تمام ڈیٹا کو حذف کرنے کے لیے “ترمیم کریں” پر ٹیپ کریں، پھر “تمام حذف کریں” پر ٹیپ کریں۔

  • پیمائش کی اکائی تبدیل کر سکتے ہیں: “اختیارات” کے نیچے “اکائی” پر ٹیپ کریں، پھر اکائی منتخب کریں۔

صحت اور فٹنس کے بارے میں مزید جاننا

  1. اپنے iPhone پر صحت ایپ پر جائیں۔

  2. صحت ایپ یا مضامین سے مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے نیچے تک اسکرول کریں، پھر مزید جاننے کے لیے آئٹم پر ٹیپ کریں۔

جب آپ صحت کے زمروں میں تفصیلات دیکھتے ہیں تو آپ کے ڈیٹا کے ساتھ تجویز کردہ ایپ بھی دکھائے جاتے ہیں۔

Morty Proxy This is a proxified and sanitized view of the page, visit original site.
مددگار؟
حروف کی حد: 250
حروف کی زیادہ سے زیادہ حد 250 ہے۔
آپ کے تاثرات کا شکریہ۔
Morty Proxy This is a proxified and sanitized view of the page, visit original site.