اس کنٹرول میں ترمیم کرنے سے یہ صفحہ آٹومیٹک طریقے سے اپڈیٹ ہو جائے گا

‏iPhone پر AirDrop کے ساتھ پاس کِی اور پاس ورڈ محفوظ طریقے سے شیئر کرنا

جو لوگ iPhone، ‏iPad یا Mac کا استعمال کرتے ہیں ان کے ساتھ ویب سائٹ اور ایپ اکاؤنٹ کے پاس کِی اور پاس ورڈ محفوظ طریقے سے شیئر کرنے کے لیے آپ AirDrop کا استعمال کر سکتے ہیں۔

نوٹ: کسی کو اپنے کسی Wi-Fi نیٹ ورک کا محفوظ کردہ پاس ورڈ دکھانے کے لیے ‏Wi-Fi پاس ورڈ تلاش کرنا دیکھیں۔

‏AirDrop کے تقاضوں کا جائزہ لینا

دیگر قسم کی معلومات شیئر کرنے کے مقابلے AirDrop میں پاس کِی اور پاس ورڈ شیئر کرنے کے تقاضے زیادہ سخت ہیں۔

  • آپ کے iPhone پر iCloud کِی چین کی سیٹ اپ ضروری ہے۔

  • جس شخص کے ساتھ آپ شیئر کر رہے ہیں اس کا رابطہ ایپ میں آپ کے روابط کی فہرست میں ہونا ضروری ہے اور وہ اسی ای میل ایڈریس کے ساتھ درج ہوں جسے وہ iCloud کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

  • آپ کا رابطہ ایپ میں دوسرے شخص کے روابط کی فہرست میں ہونا ضروری ہے اور آپ اسی ای میل ایڈریس کے ساتھ درج ہوں جسے آپ iCloud کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

پاس کِی یا پاس ورڈ بھیجنا

‏iPhone یا iPad پر کسی کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے، انہیں کنٹرول سینٹر کھولنے اور AirDrop کو آئٹم موصول کرنے کی اجازت دینے کے لیے کہیں۔ ‏Mac پر کسی کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے، ان سے کہیں کہ وہ Finder میں AirDrop میں تلاش کرنے کی اجازت دیں۔

  1. اپنے iPhone پر پاس ورڈ ایپ پر جائیں۔

  2. “تمام” پر ٹیپ کریں، پھر اس اکاؤنٹ پر ٹیپ کریں جسے آپ شیئر کرنا چاہتے ہیں۔

  3. ‏AirDrop بٹن پر ٹیپ کریں پھر اس شخص کا ڈیوائس یا تصویر منتخب کریں جسے آپ پاس کِی یا پاس ورڈ بھیجنا چاہتے ہیں۔

پاس کِی یا پاس ورڈ موصول کرنا

  1. اگر آپ نے پہلے اجازت نہیں دی ہے تو AirDrop کو آئٹم موصول کرنے کی اجازت دیں۔

  2. جب آپ کو کسی اور سے پاس کِی یا پاس ورڈ قبول کرنے کی درخواست موصول ہوتی ہے تو “قبول کریں” پر ٹیپ کریں۔

آپ کے iPhone میں پاس کِی یا پاس ورڈ کو محفوظ کیا جاتا ہے، جہاں آپ اس کی معلومات دیکھ دیکھ سکتے ہیں اور iPhone کو اکاؤنٹ کے سائن اِن اسکرین پر اسے آٹو میٹک طریقے سے بھرنے کی اجازت دے سکتے ہیں۔ آپ کے iCloud کِی چین میں بھی پاس کِی یا پاس ورڈ کو محفوظ کیا جاتا ہے، تاکہ آپ اسے ان دیگر ڈیوائس پر استعمال کر سکیں جہاں آپ نے اپنے Apple اکاؤنٹ سے سائن اِن کیاہے۔

Morty Proxy This is a proxified and sanitized view of the page, visit original site.
مددگار؟
حروف کی حد: 250
حروف کی زیادہ سے زیادہ حد 250 ہے۔
آپ کے تاثرات کا شکریہ۔
Morty Proxy This is a proxified and sanitized view of the page, visit original site.