اس کنٹرول میں ترمیم کرنے سے یہ صفحہ آٹومیٹک طریقے سے اپڈیٹ ہو جائے گا

‏iPhone پر صحت ایپ میں اپنی صحت کی تفصیلات پُر کرنا

اپنے تجربے کو ذاتی نوعیت کا بنانے کے لیے صحت کی تفصیلات میں اپنا نام، تاریخ پیدائش، جنس اور دیگر بنیادی معلومات شامل کریں۔ طبی ایمرجنسی کی صورت میں امدادی کارکنان اور دوسرے لوگوں کی مدد کے لیے ایک طبی شناخت بنائیں جس میں طبی حالات، ادویات، الرجی، خون کی قسم، ایمرجنسی روابط وغیرہ کے بارے میں معلومات شامل ہوں۔ صحت ایپ کی مدد سے اپنی صحت کا بہتر نظم کرنے کے لیے وقتاً فوقتاً صحت چیک لسٹ کا جائزہ لیں۔

صحت کی تفصیلات پُر کرنے کی اسکرین

جب آپ پہلی بار صحت ایپ کو کھولتے ہیں تو آپ سے اپنی صحت سے متعلق بنیادی معلومات فراہم کرنے کے لیے کہا جاتا ہے۔ اگر آپ سبھی مطلوبہ معلومات فراہم نہیں کرتے ہیں تو آپ اسے بعد میں صحت کی تفصیلات کی اسکرین پر شامل کر سکتے ہیں۔

  1. اپنے iPhone پر صحت ایپ پر جائیں۔

  2. اوپر دائیں جانب اپنی تصویر یا اپنے نام کے ابتدائی حروف پر ٹیپ کریں۔

    اگر آپ کو اپنی تصویر یا اپنے نام کے ابتدائی حروف نظر نہ آئیں تو اسکرین کے نچلے حصے میں “خلاصہ” یا “براؤز کریں” پر ٹیپ کریں اور اسکرین کے اوپری حصے تک اسکرول کریں۔

  3. “صحت کی تفصیلات” پر ٹیپ کریں، پھر “ترمیم کریں” پر ٹیپ کریں۔

    صحت کی تفصیلات کی اسکرین میں نام، تاریخ پیدائش، خون کی قسم اور دیگر معلومات کے خانے شامل ہیں۔
  4. تبدیلی کرنے کے لیے کسی خانے پر ٹیپ کریں۔

  5. مکمل ہونے پر ”ہو گیا“ پر ٹیپ کریں۔

طبی شناخت بنانا

آپ کے iPhone کے لاک رہنے کے باوجود، امدادی کارکنان اور دیگر لوگ آپ کی طبی شناخت میں آپ سے متعلق اہم طبی معلومات دیکھ سکتے ہیں۔ اپنی طبی شناخت سیٹ اپ کرنا اور دیکھنا دیکھیں۔

طبی شناخت کی اسکرین میں تاریخ پیدائش، ادویات، الرجی، ایمرجنسی روابط اور طبی حالات جیسی معلومات شامل ہوتی ہیں۔

اپنی صحت چیک لسٹ کا جائزہ لینا

  1. اپنے iPhone پر صحت ایپ پر جائیں۔

  2. اوپر دائیں جانب اپنی تصویر یا اپنے نام کے ابتدائی حروف پر ٹیپ کریں۔

    اگر آپ کو اپنی تصویر یا اپنے نام کے ابتدائی حروف نظر نہ آئیں تو اسکرین کے نچلے حصے میں “خلاصہ” یا “براؤز کریں” پر ٹیپ کریں اور اسکرین کے اوپری حصے تک اسکرول کریں۔

  3. “صحت چیک لسٹ” پر ٹیپ کریں۔

  4. فہرست میں کوئی آئٹم چالو کرنے یا اس کے بارے میں مزید جاننے کے لیے اس پر ٹیپ کریں۔

  5. مکمل ہونے پر ”ہو گیا“ پر ٹیپ کریں۔

Morty Proxy This is a proxified and sanitized view of the page, visit original site.
مددگار؟
حروف کی حد: 250
حروف کی زیادہ سے زیادہ حد 250 ہے۔
آپ کے تاثرات کا شکریہ۔
Morty Proxy This is a proxified and sanitized view of the page, visit original site.