اس کنٹرول میں ترمیم کرنے سے یہ صفحہ آٹومیٹک طریقے سے اپڈیٹ ہو جائے گا

‏iPhone پر تصویر اور ویڈیو کی معلومات دیکھنا

آپ تصویر ایپ میں کسی تصویر یا ویڈیو کے بارے میں محفوظ کردہ میٹا ڈیٹا کی معلومات دیکھ سکتے ہیں۔ آپ آئٹم کے میٹا ڈیٹا کی معلومات میں اسٹور کردہ تاریخ، وقت اور لوکیشن کو بھی تبدیل کر سکتے ہیں۔

تصویر اور ویڈیو کا میٹا ڈیٹا دیکھنا

  1. اپنے iPhone پر تصویر ایپ پر جائیں۔

  2. آپ جس تصویر یا ویڈیو کا میٹا ڈیٹا دیکھنا چاہتے ہیں اس پر ٹیپ کریں، پھر اوپر کی طرف سوائپ کریں یا ”معلومات“ کا بٹن پر ٹیپ کریں۔

    تصویر یا ویڈیو کے مطابق آپ کو درج ذیل تفصیلات نظر آئیں گی:

    • تصویر میں شناخت کیے گئے لوگ

    • تصویر یا ویڈیو کی وضاحت کرنے اور “تلاش” میں تلاش کرنے کو آسان بنانے کے لیے کیپشن کا خانہ

    • ویژوئل لُک اَپ سے پتہ لگائے گئے آئٹم

    • تصویر یا ویڈیو کو کس ڈیوائس سے کیپچر کیا گیا تھا

    • تصویر یا ویڈیو لیے جانے کی تاریخ اور وقت (تاریخ اور وقت میں ترمیم کرنے کے لیے “ایڈجسٹ کریں” پر ٹیپ کریں)

    • کیمرا میٹا ڈیٹا جیسے کہ لینس، شٹر کی رفتار، فائل کا سائز اور بہت کچھ

    • تصویر یا ویڈیو کہاں لی گئی تھی (“نقشہ” میں لوکیشن دیکھنے کے لیے لِنک پر ٹیپ کریں؛ لوکیشن میں ترمیم کرنے کے لیے “ایڈجسٹ کریں” پر ٹیپ کریں)

    • آپ کے ساتھ تصویر یا ویڈیو کس نے شیئر کی تھی، اگر اسے شیئر کیا گیا تھا

    • یہ تصویر کس البم میں ہے

    تصویر ایپ میں کھلی ہوئی ایک تصویر۔ تصویر کے نچلے نصف حصے میں اوپر سے نیچے تک تصویر کی معلومات دکھائی گئی ہیں جس میں تاریخ اور وقت، فائل کا نام، iPhone کا ماڈل اور کیمرا سیٹنگ اور اس لوکیشن کانقشہ شامل ہے جہاں تصویر لی گئی تھی۔

تاریخ، وقت یا لوکیشن تبدیل کرنا

  1. اپنے iPhone پر تصویر ایپ پر جائیں۔

  2. تصویر یا ویڈیو کو کھولنے کے لیے اس پر ٹیپ کریں، پھر مزید بٹن پر ٹیپ کریں۔

  3. “تاریخ اور وقت ایڈجسٹ کریں” یا “لوکیشن ایڈجسٹ کریں” پر ٹیپ کریں۔

تصاویر کے بیچ کی تاریخ، وقت یا لوکیشن تبدیل کرنے کے لیے “منتخب کریں” پر ٹیپ کریں، ان تھمب نیل پر ٹیپ کریں جنھیں آپ تبدیل کرنا چاہتے ہیں، پھر اوپر دیے گئے اقدامات پر عمل کریں۔

کسی تصویر یا ویڈیو کو اس کی اصل تاریخ، وقت یا لوکیشن پر واپس کرنے کے لیے مزید بٹن پر ٹیپ کریں، “تاریخ اور وقت ایڈجسٹ کریں” یا “لوکیشن ایڈجسٹ کریں” پر ٹیپ کریں، پھر “واپس جائیں” پر ٹیپ کریں۔

Morty Proxy This is a proxified and sanitized view of the page, visit original site.
مددگار؟
حروف کی حد: 250
حروف کی زیادہ سے زیادہ حد 250 ہے۔
آپ کے تاثرات کا شکریہ۔
Morty Proxy This is a proxified and sanitized view of the page, visit original site.