اس کنٹرول میں ترمیم کرنے سے یہ صفحہ آٹومیٹک طریقے سے اپڈیٹ ہو جائے گا

‏iPhone پر اسکرین ٹائم میں Apple Intelligence کے فیچر تک رسائی کو بلاک کرنا

آپ اعانت یافتہ ڈیوائسوں پر رائٹنگ ٹول، امیج بنانے کے فیچر اور ChatGPT جیسے Apple Intelligence* فیچر تک رسائی کو محدود کرنے کے لیے اسکرین ٹائم میں “مواد اور رازداری کی پابندیاں” چالو کر سکتے ہیں۔

نوٹ: آپ کسی بھی iPhone 16 ماڈل، ‏iPhone 15 Pro، ‏iPhone 15 Pro Max، ‏M1 یا اس کے بعد کے iPad یا Mac ماڈل یا iPad mini (A17 Pro) پر Apple Intelligence کے فیچر کا استعمال کر سکتے ہیں۔ ‏Apple Intelligence تمام زبانوں یا خطوں میں دستیاب نہیں ہے۔ ** حالیہ ترین دستیاب فیچر تک رسائی حاصل کرنے کے لیے یقنی بنائیں کہ آپ iOS کا حالیہ ترین ورژن استعمال کر رہے ہیں اور Apple Intelligence چالو ہے۔

رائٹنگ ٹول تک رسائی کو بلاک کرنا

  1. سیٹنگ پر جائیں، پھر “اسکرین ٹائم” پر ٹیپ کریں۔

  2. “مواد اور رازداری کی پابندیاں” پر ٹیپ کریں پھر “مواد اور رازداری کی پابندیاں” چالو کریں۔

  3. ذہانت اور Siri پر ٹیپ کریں، رائٹنگ ٹول پر ٹیپ کریں، پھر “اجازت دیں” یا “اجازت نہ دیں” پر ٹیپ کریں۔

امیج بنانے کے فیچر تک رسائی کو بلاک کرنا

آپ امیج بنانے کے فیچر جیسے Image Playground، ‏Genmoji اور “امیج وانڈ” تک رسائی کو محدود کر سکتے ہیں۔

  1. سیٹنگ پر جائیں، پھر “اسکرین ٹائم” پر ٹیپ کریں۔

  2. “مواد اور رازداری کی پابندیاں” پر ٹیپ کریں پھر “مواد اور رازداری کی پابندیاں” چالو کریں۔

  3. “ذہانت اور Siri” پر ٹیپ کریں، “امیج بنانا پر ٹیپ کریں، پھر “اجازت دیں” یا “اجازت نہ دیں” پر ٹیپ کریں۔

‏ChatGPT تک رسائی کو بلاک کرنا

  1. سیٹنگ پر جائیں، پھر “اسکرین ٹائم” پر ٹیپ کریں۔

  2. “مواد اور رازداری کی پابندیاں” پر ٹیپ کریں پھر “مواد اور رازداری کی پابندیاں” چالو کریں۔

  3. ذہانت اور Siri پر ٹیپ کریں، ذہانت اکسٹنشن پر ٹیپ کریں پھر “اجازت دیں” یا “اجازت نہ دیں” پر ٹیپ کریں۔

‏Apple Intelligence* جنریٹو ماڈل کا استعمال کرتا ہے اور آؤٹ پٹ مختلف ہو سکتے ہیں۔ درستگی کے لیے اہم معلومات چیک کریں۔
‏⁨**Apple Intelligence⁩ ان تمام iPhone 16 ماڈلوں، iPhone 15 Pro اور iPhone 15 Pro Max پر بیٹا ورژن میں دستیاب ہے جن میں Siri اور ڈیوائس کی زبان چینی (آسان)، انگریزی (آسٹریلیا، کینیڈا، ہندوستان، آئرلینڈ، نیوزی لینڈ، سنگاپور، جنوبی افریقہ، برطانیہ یا امریکہ)، فرانسیسی، جرمن، اطالوی، جاپانی، کوریائی، پرتگالی (برازیل) یا ہسپانوی میں سیٹ کی گئی ہو۔ ہو سکتا ہے کہ کچھ فیچر تمام خطوں یا زبانوں میں دستیاب نہ ہوں۔ مزید معلومات کے لیے Apple سپورٹ کا مضمون Apple Intelligence حاصل کرنے کا طریقہ دیکھیں۔
Morty Proxy This is a proxified and sanitized view of the page, visit original site.
مددگار؟
حروف کی حد: 250
حروف کی زیادہ سے زیادہ حد 250 ہے۔
آپ کے تاثرات کا شکریہ۔
Morty Proxy This is a proxified and sanitized view of the page, visit original site.