اس کنٹرول میں ترمیم کرنے سے یہ صفحہ آٹومیٹک طریقے سے اپڈیٹ ہو جائے گا

‏iPad پر نقشہ ایپ میں ڈرائیونگ کی ہدایات حاصل کرنا

آپ اپنی منزل تک ڈرائیونگ کی تفصیلی ہدایات حاصل کر سکتے ہیں۔

جب آپ منتخب شہروں میں گاڑی چلاتے ہیں تو آپ کو کراس واک، سائیکل لین، عمارات اور سڑک کی سطح سے منظر کے لیے بہتر تفصیلات دکھائی دیتی ہیں جو آپ کو پیچیدہ انٹرچینجز پر پہنچنے پر درست لین تلاش کرنے میں مدد کرتی ہیں (اعانت یافتہ ماڈل پر

نوٹ: ‏Wi-Fi + cellular ماڈل کے فیچر کے لیے موبائل ڈیٹا پلان کا ہونا اور موبائل ڈیٹا کو سیٹنگ  > ایپ > نقشہ میں چالو کرنا ضروری ہے۔ اپنا موبائل ڈیٹا اکاؤنٹ دیکھنا یا تبدیل کرنا دیکھیں۔

ڈرائیونگ کی ہدایات حاصل کرنا

  1. اپنے iPad پر نقشہ ایپ میں جائیں۔

  2. نقشہ پر کہیں بھی ٹچ اور ہولڈ کریں یا تلاش کے خانے میں پتہ درج کریں پھر ہدایات یا سفر موڈ بٹنپر ٹیپ کریں۔

  3. آپ جو روٹ اختیار کرنا چاہتے ہیں اس کے لیے ”جائیں“ یا ”قدم“ پر ٹیپ کریں۔

    ایک iPad جس میں اسی منزل کے لیے ڈرائیونگ روٹ کے متعدد اختیارات دکھائے گئے ہیں۔ ہر روٹ میں تخمینی وقت اور فاصلہ اور تفصیلی ہدایات دیکھنے کے لیے قدم بٹن دکھایا گیا ہے۔ ہر روٹ کی کلر کوڈنگ ٹریفک کے حالات کی نشاندہی کرتی ہے۔

Siri: کچھ اس طرح سے کہیں: ‏⁨“Give me driving directions home.”⁩ ‏Siri استعمال کرنے کا طریقہ سیکھیں۔

مستقبل کی روانگی یا آمد کے لیے سفر کے وقت کا اندازہ لگانا

  1. اپنے iPad پر نقشہ ایپ میں جائیں۔

  2. اوپر کے مطابق ڈرائیونگ کی ہدایات حاصل کریں۔

  3. ”ابھی“ پر ٹیپ کریں، روانگی یا آمد کا وقت یا تاریخ منتخب کریں پھر ”ہو گیا“ پر ٹیپ کریں۔

    متوقع ٹریفک کی بنیاد پر سفر کا تخمینی وقت تبدیل ہو سکتا ہے۔

ٹول یا ہائی وے سے گریز کرنا

  1. اپنے iPad پر نقشہ ایپ میں جائیں۔

  2. اوپر کے مطابق ڈرائیونگ کی ہدایات حاصل کریں۔

  3. (منزل کے نیچے) ”گریز کریں“ پر ٹپ کریں، اپنے اختیارات منتخب کریں پھر ”لاگو کریں“ پر ٹیپ کریں۔

کمپاس یا رفتار کی حد دکھانا یا چھپانا

اگر آپ کے پاس Wi-Fi + Cellular والا iPad ہے تو:

  1. سیٹنگ  > ایپ > نقشہ میں جائیں۔

  2. (منزل کے نیچے) ”ڈرائیونگ“ پر ٹیپ کریں پھر کمپاس یا رفتار کی حد کو چالو یا بند کریں۔

ٹرن بائی ٹرن زبانی ہدایات کے لیے انٹرنیٹ سے کنکٹڈ Wi-Fi + Cellular والا iPad ضروری ہے اور لوکیشن کی خدمات چالو ہونا چاہیے۔ موبائل ڈیٹا کی شرحیں لاگو ہو سکتی ہیں۔ اپنا موبائل ڈیٹا اکاؤنٹ دیکھنا یا تبدیل کرنا دیکھیں۔

ٹرن بائی ٹرن زبانی ہدایات اور متعدد اسٹاپ کے لیے ہدایات منتخب ممالک اور خطوں میں دستیاب ہیں۔ ‏iOS اور iPadOS فیچر کی دستیابی کی ویب سائٹ دیکھیں۔

Morty Proxy This is a proxified and sanitized view of the page, visit original site.
مددگار؟
حروف کی حد: 250
حروف کی زیادہ سے زیادہ حد 250 ہے۔
آپ کے تاثرات کا شکریہ۔
Morty Proxy This is a proxified and sanitized view of the page, visit original site.