اس کنٹرول میں ترمیم کرنے سے یہ صفحہ آٹومیٹک طریقے سے اپڈیٹ ہو جائے گا

‏iPad پر ترجمہ ایپ میں کیمرا ویو کے ساتھ متن کا ترجمہ کرنا

‏iPad پر، آپ اپنے آس پاس کے متن—مثال کے طور پر ریستوراں کا مینو یا اسٹریٹ کے نشان کا ترجمہ کرنے کے لیے ترجمہ ایپ میں کیمرا ویو کا استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ اپنی فوٹو لائبریری میں موجود تصاویر کے متن کا ترجمہ بھی کر سکتے ہیں۔

نوٹ: اعانت یافتہ زبانوں کے لیے ترجمہ دستیاب ہے۔ ‏iOS اور iPadOS فیچر کی دستیابی کی ویب سائٹ دیکھیں۔

کیمرا ویو کا استعمال کر کے متن کا ترجمہ کرنا

  1. اپنے iPad پر ترجمہ ایپ کھولیں۔

  2. سائڈ بار دکھائیں بٹن پر ٹیپ کریں، پھر "کیمرا" پر ٹیپ کریں۔

  3. اس زبان کو منتخب کریں جس میں آپ اپنے منتخب کردہ متن کا ترجمہ کرنا چاہتے ہیں۔

  4. ‏iPad کو کچھ اس طرح رکھیں تاکہ پیچھے والا کیمرا آپ کے آس پاس کے متن کا ترجمہ کر سکے۔

    نوٹ: جیسے جیسے آپ پیچھے والے کیمرے کو حرکت دیتے ہیں متن ریئل ٹائم میں ترجمہ ہوتا جاتا ہے۔

  5. منظر پاز کرنے کے لیے کیمرے سے ترجمہ کریں بٹن پر ٹیپ کریں۔

    اوورلے کیے گئے ترجمے کو قریب سے دیکھنے کے لیے آپ زوم اِن کر سکتے ہیں۔

  6. ترجمے کا کارڈ دکھانے کے لیے اوورلے کیے گئے ترجمہ پر ٹیپ کریں پھر مندرجہ ذیل میں سے کوئی کام کریں:

    • ترجمہ کاپی کریں: ترجمہ کردہ متن کاپی کریں۔

    • پسندیدہ میں شامل کریں: ترجمہ کو پسندیدہ کی فہرست میں شامل کریں۔

    • اصل متن سنیں: مزید پر ٹیپ کریں پھر اصل متن سننے کے لیے سرمئی پلے بٹن پر ٹیپ کریں۔

    • ترجمہ کردہ متن سنیں: ترجمہ کردہ متن سننے کے لیے نیلا پلے بٹن پر ٹیپ کریں۔

  7. مکمل ہونے پر ختم کریں بٹن پر ٹیپ کریں۔

اپنی فوٹو لائبریری کی تصاویر میں موجود متن کا ترجمہ کرنا

  1. اپنے iPad پر ترجمہ ایپ میں جائیں۔

  2. سائڈ بار دکھائیں بٹن پر ٹیپ کریں، پھر "کیمرا" پر ٹیپ کریں۔

  3. اس زبان کو منتخب کریں جس میں آپ اپنے منتخب کردہ متن کا ترجمہ کرنا چاہتے ہیں۔

  4. فوٹو لائبریری بٹن پر ٹیپ کریں پھر اپنی فوٹو لائبریری سے ایسی تصویر منتخب کریں جس میں متن موجود ہو۔

  5. مکمل ہونے پر ختم کریں بٹن پر ٹیپ کریں۔

ترجمہ کردہ امیج شیئر کرنا اور محفوظ کرنا

کیمرا ویو یا تصویر سے متن کا ترجمہ کرنے کے بعد، شیئر کریں بٹن پر ٹیپ کریں، پھر ذیل میں سے کوئی کام کریں:

  1. اپنے iPad پر موجود ترجمہ ایپ میں جائیں۔

  2. سائڈ بار دکھائیں بٹن پر ٹیپ کریں، “کیمرا” پر ٹیپ کریں، پھر ذیل میں سے ایک کام کریں:

    • کیمرا ویو کا استعمال کریں: کیمرے سے ترجمہ کریں بٹن پر ٹیپ کریں۔

    • اپنی فوٹو لائبریری سے کوئی تصویر استعمال کریں: فوٹو لائبریری بٹن پر ٹیپ کریں پھر تصویر پر ٹیپ کریں۔

  3. شیئر کریں بٹن پر ٹیپ کریں پھر مندرجہ ذیل میں سے کوئی کام کریں۔

    • ترجمہ شیئر کریں: شیئر کرنے کا اختیار منتخب کریں۔

    • ترجمہ کو بطور امیج محفوظ کریں: امیج محفوظ کریں پر ٹیپ کریں۔

Morty Proxy This is a proxified and sanitized view of the page, visit original site.
مددگار؟
حروف کی حد: 250
حروف کی زیادہ سے زیادہ حد 250 ہے۔
آپ کے تاثرات کا شکریہ۔
Morty Proxy This is a proxified and sanitized view of the page, visit original site.