اس کنٹرول میں ترمیم کرنے سے یہ صفحہ آٹومیٹک طریقے سے اپڈیٹ ہو جائے گا

‏iPad پر FaceTime میں ایک ساتھ دیکھنے، سننے اور پلے کرنے کے لیے SharePlay استعمال کرنا

‏FaceTime ایپ میں SharePlay کے ذریعے، اپنے دوستوں اور فیملی کے ساتھ FaceTime کال پر ہوتے ہوئے بھی آپ ”سِنک“ میں ان کے ساتھ ٹی وی شو، فلموں، اور موسیقی کو اسٹریم کر سکتے ہیں۔ کال پر ہر کسی کے ساتھ ریئل ٹائم کنکشن کا لطف اٹھائیں—سِنک کردہ پلے بیک اور شیئر کردہ کنٹرول کے ساتھ آپ ایک ہی وقت میں وہی لمحات دیکھتے اور سنتے ہیں۔ اسمارٹ والیوم کے ساتھ میڈیا آڈیو آٹومیٹک طریقے سے ایڈجسٹ کیا جاتا ہے، اس لیے آپ دیکھتے ہوئے یا سنتے ہوئے چیٹ جاری رکھ سکتے ہیں۔ آپ FaceTime کال کے دوران دوستوں کے ساتھ Game Center میں اعانت یافتہ ملٹی پلیئر گیم بھی کھیل سکتے ہیں اور iPadOS 18.2 یا بعد کے ورژن میں اعانت یافتہ لائیو اسپورٹس ایونٹ ایک ساتھ دیکھ سکتے ہیں۔

‏SharePlay دیگر ایپ میں بھی FaceTime کال کے دوران استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ دیکھنے کے لیے کہ کال کے دوران کن ایپ کو SharePlay کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے مواد شیئر کریں بٹن پر ٹیپ کریں، پھر ایپ کے ذریعے اسکرول کریں۔

نوٹ: ‏⁨Apple TV+⁩ (بشمول کچھ ممالک اور خطوں میں فرائی ڈے نائٹ بیس بال)، MLS Season Pass، Apple TV چینل اور SharePlay کی اعانت کرنے والے کچھ ایپ کے لیے سبسکرپشن ضروری ہے۔ فلم، ٹی وی شو یا لائیو اسپورٹس ایونٹ ایک ساتھ دیکھنے کے لیے ہر شرکت کنندہ کے پاس ان کے اپنے ڈیوائس پر مواد تک رسائی ہونی چاہیے، خواہ سبسکرپشن کے ذریعے ہو یا خریداری کے ذریعے، اور ایسا ڈیوائس ہونا چاہیے جو سسٹم کے کم سے کم تقاضے پورے کرتا ہو۔ ممکن ہے SharePlay مختلف ممالک یا خطوں میں کچھ فلموں، ٹی وی شو، یا لائیو اسپورٹس ایونٹ کی شیئرنگ کی اعانت نہ کرے۔ ممکن ہے کہ FaceTime، FaceTime کے کچھ فیچر، اور Apple کی دیگر خدمات سبھی ممالک یا خطوں میں دستیاب نہ ہوں۔

‏FaceTime کال کے دوران ویڈیو ایک ساتھ دیکھیں

آپ FaceTime کال کے دوران اپنے دوستوں اور فیملی کے ساتھ فلمیں اور ٹی وی شو دیکھ سکتے ہیں۔ ‏iPadOS 18.2 یا بعد کے ورژن میں آپ اعانت یافتہ لائیو اسپورٹس ایونٹ بھی دیکھ سکتے ہیں۔

‏⁨Apple TV+⁩ ویڈیو مواد کے ساتھ‏ SharePlay سیشن دکھانے والی FaceTime کال، جس میں کال میں شیئر کیا جا رہا ہو۔ مواد شیئر کرنے والے شخص کو چھوٹی ونڈو میں دکھایا جاتا ہے، ویڈیو باقی اسکرین کو بھر دیتی ہے اور پلے بیک کنٹرول ویڈیو کے اوپر ہوتے ہیں۔
  1. اپنے iPad پر FaceTime ایپ میں کال شروع کریں۔

  2. مواد شیئر کریں بٹنپر ٹیپ کریں، پھر “ایک ساتھ سنیں اور پلے کریں” کے نیچے ایپ پر ٹیپ کریں (مثال کے طور پر ⁨Apple TV⁩ ایپ

    متبادل طور پر آپ ہوم اسکرین پر جا سکتے ہیں، پھر SharePlay سے اعانت یافتہ ویڈیو اسٹریمنگ ایپ کھول سکتے ہیں۔

  3. وہ شو، فلم یا لائیو اسپورٹس ایونٹ منتخب کریں جسے آپ دیکھنا چاہتے ہیں۔

  4. پلے کریں بٹن پر ٹیپ کریں پھر کال پر موجود ہر شخص کے ساتھ دیکھنا شروع کرنے کے لیے SharePlay (اگر یہ ظاہر ہوتا ہے) منتخب کریں۔ (کال پر موجود دیگر افراد کو ویڈیو دیکھنے کے لیے “‏SharePlay میں شامل ہوں” پر ٹیپ کرنا پڑ سکتا ہے۔)

    کال پر موجود ہر اس شخص کے لیے جسے مواد تک رسائی حاصل ہے، ویڈیو ایک ہی وقت میں پلے ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ جن لوگوں کے پاس رسائی نہیں ہے انہیں رسائی (اگر دستیاب ہو تو سبسکرپشن، لین دین، یا مفت ٹرائل کے ذریعے)حاصل کرنے کے لیے کہا جاتا ہے ۔

مواد دیکھنے والا ہر شخص پلے، پاز، ریوائنڈ یا فاسٹ فارورڈ کرنے کے لیے پلے بیک کنٹرول کا استعمال کر سکتا ہے۔ (بند کیپشن اور والیوم جیسی سیٹنگ کو ہر شخص کے ذریعے الگ سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔)

آپ کوئی دوسرا ایپ استعمال کرتے ہوئے ویڈیو دیکھنے کے لیے پکچر اِن پکچر کا استعمال کر سکتے ہیں—کھانا آرڈر کر سکتے ہیں، اپنا ای میل چیک کر سکتے ہیں، یا جب آپ فلم یا ٹی وی شو کی آواز میں رکاوٹ نہیں ڈالنا چاہتے ہوں تو پیغام ایپ میں جا کر متن کے ذریعے ویڈیو پر گفتگو کر سکتے ہیں۔

‏FaceTime کال کے دوران اعانت یافتہ ایپ سے ایک ساتھ ویڈیو دیکھنے کے لیے دوستوں کو مدعو کریں

‏iPad پر جو سسٹم کے کم سے کم تقاضے پورے کرتا ہو، آپ ⁨Apple TV⁩ ایپ (یا دیگر اعانت یافتہ ویڈیو ایپ) میں ویڈیو مواد براؤز کرتے ہوئے اور دیکھتے ہوئے FaceTime کال شروع کر سکتے ہیں اور SharePlay کا استعمال کر کے اس آئٹم کو دوسروں کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔ کال پر ہر شخص کو ان کے اپنے ڈیوائس پر ایک ہی قسم کے مواد تک رسائی حاصل کرنے کی ضرورت ہے (مثال کے طور پر، سبسکرپشن یا خریداری کے ذریعے)۔

  1. ‏Apple TV ایپ (یا دیگر اعانت یافتہ ویڈیو ایپ) میں وہ شو، فلم یا لائیو اسپورٹس ایونٹ تلاش کریں جسے آپ شیئر کرنا چاہتے ہیں۔

    نوٹ: لائیو اسپورٹس ایونٹ شیئر کرنے کے لیے آپ کے iPad پر ⁨iPadOS 18.2⁩ یا اس کے بعد کا ورژن ہونا ضروری ہے۔

  2. آئٹم کی تفصیلات دیکھنے کے لیے اس پر ٹیپ کریں، ”شیئر کریں“ بٹنپر ٹیپ کریں پھر SharePlay پر ٹیپ کریں۔

  3. “بنام” خانے میں، وہ رابطے درج کریں جن کے ساتھ آپ شیئر کرنا چاہتے ہیں، پھر FaceTime پر ٹیپ کریں۔

  4. جب FaceTime کال کنکٹ ہو جائے تو SharePlay کا استعمال شروع کرنے کے لیے “شروع کریں” یا "پلے کریں” پر ٹیپ کریں۔

    دیکھنا شروع کرنے کے لیے وصول کنندگان “کھولیں” پر ٹیپ کریں۔

نوٹ: اگر سبسکرپشن کے بغیر مواد نہیں دیکھ سکتے تو وہ افراد جو سبسکرائبر نہیں ہیں وہ دیکھنے سے قبل سبسکرائب کر سکتے ہیں۔

ویڈیو پلے ہونا شروع ہونے کے بعد آپ اسے ‏⁨Apple TV⁩ پر اسٹریم کر سکتے ہیں۔ آپ SharePlay میں جو دیکھ رہے ہیں اسے Apple TV پر بھیجیں دیکھیں۔

آپ SharePlay میں جو دیکھ رہے ہیں اسے Apple TV پر بھیجیں

اگر آپ نے پہلے ہی iPad پر ایک ساتھ ویڈیو دیکھنا شروع کر دیا ہے تو آپ بڑی اسکرین کا لطف اٹھانے کے لیے اسے Apple TV پر بھیج سکتے ہیں۔

‏iPad پر ذیل میں سے ایک کام کریں:

  • اسٹریمنگ ایپ میں ‏AirPlay بٹن پر ٹیپ کریں، پھر پلے بیک منزل کے طور پر ⁨Apple TV⁩ منتخب کریں۔

  • کنٹرول سینٹر کھولیں، ”پلے بیک منزل“ کا بٹنپر ٹیپ کریں پھر بطور پلے بیک منزل Apple TV منتخب کریں۔

ویڈیو ⁨Apple TV⁩ پر سِنک میں پلے ہوتا ہے، اور آپ اپنے iPad پر بات چیت جاری رکھ سکتے ہیں۔

‏Apple TV یوزر گائیڈ میں SharePlay کا استعمال کر کے ایک ساتھ دیکھنا دیکھیں۔

‏FaceTime کال کے دوران ایک ساتھ موسیقی سنیں

آپ FaceTime کال پر دوسروں کے ساتھ مل کر کوئی البم یا پسندیدہ پلے لسٹ سن سکتے ہیں۔ سسٹم کے کم سے کم تقاضے پورے کرنے والے ڈیوائس پر موسیقی تک رسائی رکھنے والا (مثال کے طور پر، سبسکرپشن، لین دین، یا مفت ٹرائل کے ذریعے) کال پر موجود کوئی بھی شخص ساتھ میں سن سکتا ہے، آگے کیا ہے دیکھ سکتا ہے، شیئر کردہ قطار میں گانے شامل کر سکتا ہے وغیرہ۔

‏FaceTime کال جس میں کال پر موجود ہر ایک کے ساتھ سنک میں Apple Music مواد شیئر کرتا ہوا SharePlay کا سیشن دکھایا گیا ہے۔ مواد شیئر کرتے ہوئے شخص کی امیج نیچے دائیں دکھائی گئی ہے، شیئر کیے جا رہے البم کی امیج اسکرین کے اوپری حصے کے قریب ہے اور پلے بیک کے کنٹرول البم کی امیج کے نیچے ہیں۔
  1. اپنے iPad پر FaceTime ایپ میں کال شروع کریں۔

  2. مواد شیئر کریں بٹنپر ٹیپ کریں پھر “سنیں” اور “ایک ساتھ پلے کریں” کے نیچے ایپ پر ٹیپ کریں۔

    متبادل طور پر آپ ہوم اسکرین پر جا سکتے ہیں، پھر SharePlay کا سپورٹ کرنے والے موسیقی اسٹریمنگ ایپ (مثال کے طور پر موسیقی ایپ ) کو کھول سکتے ہیں۔

  3. وہ موسیقی منتخب کریں جسے آپ سننا چاہتے ہیں، پھر موسیقی کو ایک ساتھ سننا شروع کرنے کے لیے “پلے کریں” بٹن پر ٹیپ کریں۔ (کال پر موجود دیگر افراد کو موسیقی سننے کے لیے “ SharePlay میں شامل ہوں” پر ٹیپ کرنا پڑ سکتا ہے۔)

    کال پر موجود ہر اس شخص کے لیے جسے مواد تک رسائی حاصل ہے، موسیقی ایک ہی وقت میں پلے ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ جن لوگوں کے پاس رسائی نہیں ہے انہیں رسائی (اگر دستیاب ہو تو سبسکرپشن، لین دین، یا مفت ٹرائل کے ذریعے)حاصل کرنے کے لیے کہا جاتا ہے۔

ہر شخص گانے کے مختلف حصے کو پاز، ریوائنڈ، فاسٹ فارورڈ یا اسکرب کرنے یا اگلے ٹریک پر جانے کے لیے موسیقی کنٹرول کا استعمال کر سکتا ہے۔ اور کال پر موجود کوئی بھی شخص شیئر کردہ قطار میں گانے شامل کر سکتا ہے۔

‏FaceTime پر اعانت یافتہ ایپ سے ایک ساتھ موسیقی سننے کے لیے دوستوں کو مدعو کرنا

سسٹم کے کم سے کم تقاضے پورا کرنے والے iPad پر آپ موسیقی ایپ (یا دیگر اعانت یافتہ موسیقی ایپ) میں FaceTime کال شروع کر سکتے ہیں اور کال پر دیگر لوگوں کے ساتھ سِنک میں موسیقی شیئر کرنے کے لیے SharePlay کا استعمال کر سکتے ہیں۔ ہر شخص گانے کے مختلف حصے کو پاز، ریوائنڈ، فاسٹ فارورڈ یا اسکرب کرنے کے لیے موسیقی کنٹرول کا استعمال کر سکتا ہے۔ اور SharePlay کا استعمال کرنے والا کوئی بھی شخص شیئر کردہ قطار میں گانے شامل کر سکتا ہے۔ کال پر ہر شخص کو مواد تک رسائی حاصل ہونی چاہیے (مثال کے طور پر، سبسکرپشن کے ذریعے)۔

  1. موسیقی ایپ (یا دیگر اعانت یافتہ موسیقی ایپ) کھولیں، پھر جس موسیقی کو آپ شیئر کرنا چاہتے ہیں اس پر ٹیپ کریں۔

  2. ذیل میں سے ایک کام کریں:

    • موسیقی کے آگے ”مزید“ کا بٹن پر ٹیپ کریں، پھر SharePlay پر ٹیپ کریں۔

    • اوپری دائیں طرف ”مزید“ کا بٹن پر ٹیپ کریں، ”شیئر کریں“ بٹن پر ٹیپ کریں، پھر ‏SharePlay پر ٹیپ کریں۔

  3. “بنام” خانے میں، وہ رابطے درج کریں جن کے ساتھ آپ شیئر کرنا چاہتے ہیں، پھر FaceTime پر ٹیپ کریں۔

  4. جب FaceTime کال کنکٹ ہو تو “شروع کریں” پر ٹیپ کریں۔

    سننا شروع کرنے کے لیے، وصول کنندگان FaceTime کنٹرول کے اوپر “گانے کا عنوان” پر ٹیپ کریں، پھر “کھولیں” پر ٹیپ کریں۔ مواد تک رسائی رکھنے والی کال پر موجود ہر شخص کے لیے موسیقی ایک ہی وقت میں پلے ہونا شروع ہو جاتی ہے۔

نوٹ: ہر شرکت کنندہ کو یا تو سبسکرپشن یا خریداری کے ذریعے ان کے اپنے ڈیوائس پر مواد تک رسائی حاصل ہونی چاہیے۔ جن لوگوں کو آپ کے شیئر کردہ مواد تک رسائی نہیں ہے، انہیں رسائی حاصل کرنے کے لیے کہا جاتا ہے۔

‏FaceTime کال کے دوران دوستوں کے ساتھ گیم سینٹر میں گیم کھیلیں

آپ FaceTime کال پر گیم سینٹر میں دوستوں کے ساتھ اعانت یافتہ ملٹی پلیئر گیم کھیل سکتے ہیں۔ آپ کو سب سے پہلے اپنی Game Center پروفائل کو سیٹنگ میں سیٹ اپ کرنا ہوگا، دوستوں کو شامل کرنا ہوگا پھر App Store میں Game Center کے لیے اعانت یافتہ ملٹی پلیئر گیم تلاش کرنا اور ڈاؤنلوڈ کرنا ہوگا۔

‏FaceTime کال کے دوران، گیم کھولیں، “SharePlay شروع کریں” پر ٹیپ کریں،پھر اسکرین پر دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔

‏iPad پر دوستوں کے ساتھ کھیلنے کے لیے Game Center کا استعمال کرنا دیکھیں۔

آپ بات چیت کے دوران ایپ، ویب پیج وغیرہ دکھانے کے لیے اپنی اسکرین بھی شیئر کر سکتے ہیں۔ دیکھیں: FaceTime کال میں اپنی اسکرین شیئر کرنا۔

‏⁨Apple Fitness+⁩ کا استعمال کرتے ہوئے SharePlay سے آپ کو دوسروں کے ساتھ ورک آؤٹ کرنے کی سہولت ملتی ہے۔ ‏Apple سپورٹ کا مضمون اپنے iPhone، ‏iPad یا Apple TV پر ⁨Apple Fitness+⁩ کے ساتھ SharePlay کا استعمال کرنا دیکھیں۔

Morty Proxy This is a proxified and sanitized view of the page, visit original site.
مددگار؟
حروف کی حد: 250
حروف کی زیادہ سے زیادہ حد 250 ہے۔
آپ کے تاثرات کا شکریہ۔
Morty Proxy This is a proxified and sanitized view of the page, visit original site.