اس کنٹرول میں ترمیم کرنے سے یہ صفحہ آٹومیٹک طریقے سے اپڈیٹ ہو جائے گا

‏iPad پر FaceTime کال کا لنک بنانا

‏FaceTime ایپ میں آپ FaceTime کال کے لیے لِنک بنا سکتے ہیں اور اس لِنک کو کسی دوست یا گروپ کو بھیج سکتے ہیں (Mail یا پیغام کا استعمال کر کے)۔ وہ لوگ شامل ہونے یا کال شروع کرنے کے لیے لِنک کا استعمال کر سکتے ہیں۔

  1. ‏FaceTime ایپ کھولیں پھر “لنک بنائیں” پر ٹیپ کریں۔

  2. لِنک بھیجنے کے لیے اختیار منتخب کریں ( Mail ، پیغام وغیرہ)۔

کیلنڈر میں، آپ FaceTime لنک کو میٹنگ کی لوکیشن کے طور پر شامل کر کے ریموٹ ویڈیو میٹنگ شیڈول کر سکتے ہیں۔

نوٹ: ‏ FaceTime کال میں شامل ہونے کے لیے آپ کسی کو بھی مدعو کر سکتے ہیں، یہاں تک کہ ان لوگوں کو بھی جن کے پاس Apple کا کوئی ڈیوائس نہ ہو۔ وہ اپنے براؤزر سے— لاگ اِن کرنے کی ضرورت نہیں، آپ کے ساتھ ون ٹو ون اور گروپ FaceTime کال میں شامل ہو سکتے ہیں- (انہیں کروم یا Edge کے حالیہ ترین ورژن کی ضرورت ہے۔ ویڈیو بھیجنے کے لیے‏ H.264 ویڈیو انکوڈنگ سپورٹ درکار ہے۔)

Morty Proxy This is a proxified and sanitized view of the page, visit original site.
مددگار؟
حروف کی حد: 250
حروف کی زیادہ سے زیادہ حد 250 ہے۔
آپ کے تاثرات کا شکریہ۔
Morty Proxy This is a proxified and sanitized view of the page, visit original site.