اس کنٹرول میں ترمیم کرنے سے یہ صفحہ آٹومیٹک طریقے سے اپڈیٹ ہو جائے گا

‏iPad پر اسکرین ٹائم کے ساتھ شروعات کرنا

آپ اس بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں کہ آپ اور آپ کی فیملی کے اراکین آپ کے ڈیوائس پر کس طرح وقت گزارتے ہیں—بشمول آپ کون سے ایپ اور ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہیں اور آپ اپنے ڈیوائس کو کتنی بار اٹھاتے ہیں۔ اسکرین ٹائم آپ کو اسکرین سے دور رہنے کا وقت شیڈول کرنے اور ایپ کے استعمال کے لیے حد مقرر کرنے کی بھی سہولت فراہم کرتا ہے۔

اسکرین ٹائم چالو کرنا

  1. سیٹنگ  > اسکرین ٹائم میں جائیں۔

  2. “ایپ اور ویب سائٹ سرگرمی” پر ٹیپ کریں، پھر “ایپ اور ویب سائٹ سرگرمی چالو کریں” پر ٹیپ کریں۔

    اسکرین ٹائم سیٹ اپ کرنے کی اسکرین، جس میں دکھایا جا رہے کہ شروع کرنے کے لیے “ایپ اور ویب سائٹ سرگرمی” پر ٹیپ کریں۔

اپنے تمام ڈیوائس پر اسکرین ٹائم کا استعمال کرنا

آپ اپنے اسکرین ٹائم کی سیٹنگ اور رپورٹ اپنے ان تمام ڈیوائس پر شیئر کر سکتے ہیں جن پر آپ یکساں Apple اکاؤنٹ سے سائن ان ہیں۔

  1. سیٹنگ  > اسکرین ٹائم میں جائیں۔

  2. نیچے اسکرول کریں پھر سبھی ڈیوائس پر شیئر کریں کو چالو کریں۔

اپنے اسکرین ٹائم کا خلاصہ دیکھنا

کسی بھی وقت اپنا اسکرین ٹائم چالو کرنے کے بعد آپ اپنے ڈیوائس کے استعمال کی رپورٹ دیکھ سکتے ہیں، جس میں آپ مخصوص قسم کے ایپ کا استعمال کرتے ہوئے کتنا وقت گزارتے ہیں، آپ اپنے iPad اور دیگر ڈیوائس کو کتنی بار اٹھاتے ہیں، کون سے ایپ آپ کو سب سے زیادہ اطلاعات بھیجتے ہیں وغیرہ شامل ہیں۔

  1. سیٹنگ  > اسکرین ٹائم پر جائیں۔

  2. “تمام ایپ اور ویب سائٹ سرگرمی دیکھیں” پر ٹیپ کریں پھر یہ منتخب کرنے کے لیے ڈیوائس پر ٹیپ کریں کہ آپ کس ڈیوائس کا استعمال دیکھنا چاہتے ہیں۔

  3. اپنے ہفتہ وار استعمال کا خلاصہ دیکھنے کے لیے ہفتے پر ٹیپ کریں یا اپنے روزانہ کے استعمال کا خلاصہ دیکھنے کے لیے دن پر ٹیپ کریں۔

    زمرے اور ایپ کے مطابق ایپ پر گزارے گئے کل وقت کی اسکرین ٹائم ہفتہ وار رپورٹ۔

اپنے ڈیوائس کے استعمال کو ایک نظر میں دیکھنے کے لیے اسکرین ٹائم ویجٹ کا استعمال کرنا

اپنی ہوم اسکرین پر اسکرین ٹائم ویجٹ شامل کر کے آپ اپنے ڈیوائس کا استعمال فوراً چیک کر سکتے ہیں۔ ویجٹ آپ کے اسکرین ٹائم کے خلاصہ سے معلومات ڈسپلے کرتا ہے—آپ جتنے زیادہ ویجٹ شامل کریں گے وہ اتنی ہی زیادہ معلومات ڈسپلے کرے گا۔

اگر آپ فیملی شیئرنگ کے ذریعے فیملی کے اراکین کے لیے اسکرین ٹائم سیٹ اپ کرتے ہیں تو آپ اپنے فیملی گروپ کے لوگوں کی فہرست دیکھنے کے لیے ویجٹ پر ٹیپ کر سکتے ہیں۔ اس فیملی ممبر کے نام پر ٹیپ کریں جس کی رپورٹ آپ دیکھنا چاہتے ہیں۔

آپ اپنی اسکرین پر ظاہر ہونے والی اسکرین ٹائم کی ہفتہ وار رپورٹ کی اطلاع پر ٹیپ کر کے بھی اپنا خلاصہ دیکھ سکتے ہیں۔ (اگر اطلاع غائب ہو جاتی ہے تو آپ مرکز اطلاعات میں اس کا پتہ لگا سکتے ہیں۔)

Morty Proxy This is a proxified and sanitized view of the page, visit original site.
مددگار؟
حروف کی حد: 250
حروف کی زیادہ سے زیادہ حد 250 ہے۔
آپ کے تاثرات کا شکریہ۔
Morty Proxy This is a proxified and sanitized view of the page, visit original site.