اس کنٹرول میں ترمیم کرنے سے یہ صفحہ آٹومیٹک طریقے سے اپڈیٹ ہو جائے گا

‏iPad پر ”پتہ لگائیں“ میں AirTag یا دوسرے آئٹم کو بطور گمشدہ نشان زد کرنا

اگر آپ سے اپنے Apple اکاؤنٹ میں رجسٹرڈ کوئی AirTag یا فریق ثالث آئٹم گم ہو جاتا ہے تو آپ اسے بطور گمشدہ نشان زد کرنے اور ایک پیغام کے ساتھ اپنے رابطے کی معلومات دکھانے کے لیے ”پتہ لگائیں“ ایپ استعمال کر سکتے ہیں۔

‏AirTag یا فریق ثالث آئٹم رجسٹر کرنے کا طریقہ جانیں۔

آپ کے ذریعے کسی آئٹم کو بطور گمشدہ نشان زد کرنے پر کیا ہوتا ہے؟

  • آپ ایک ایسا پیغام شامل کر سکتے ہیں جس میں یہ کہا گیا ہو کہ یہ آئٹم گمشدہ ہے اور اپنا فون نمبر اور ای میل ایڈریس بھی شامل کر سکتے ہیں۔

  • اگر آپ کا آئٹم کسی اور کو ملتا ہے، تو وہ گمشدہ والے پیغام کی ویب سائٹ دیکھنے کے لیے کسی اعانت یافتہ ڈیوائس کا استعمال کر سکتے ہیں۔

گمشدہ آئٹم کے لیے ”رابطے کی معلومات دکھائیں“ چالو کرنا

گمشدہ آئٹم کے لیے ”رابطے کی معلومات دکھائیں“ چالو کرنے کے لیے درج ذیل کام کریں:

  1. اپنے iPad پر ”پتہ لگائیں“ ایپ میں جائیں۔

  2. اسکرین کے نیچے دائیں جانب آئٹم پر ٹیپ کریں، پھر گمشدہ آئٹم کے نام پر ٹیپ کریں۔

  3. گمشدہ AirTag کے نیچے ”رابطے کی معلومات دکھائیں“ پر ٹیپ کریں۔

  4. وہ فون نمبر درج کرنے کے لیے جس پر آپ سے رابطہ کیا جا سکے، آن اسکرین ہدایات پر عمل کریں۔ ای میل ایڈریس درج کرنے کے بجائے “ای میل ایڈریس استعمال کریں” پر ٹیپ کریں۔

    اہم: یقینی بنائیں کہ آپ نے ”پتہ لگائیں“ ایپ کے لیے اطلاعات کی اجازت دے رکھی ہے۔ ‏iPad پر اطلاع کی سیٹنگ تبدیل کرنا دیکھیں۔

  5. ہو گیا پر ٹیپ کریں۔

“گمشدہ موڈ” کے پیغام میں رابطے کی معلومات تبدیل کرنا

  1. اپنے iPad پر ”پتہ لگائیں“ ایپ میں جائیں۔

  2. اسکرین کے نیچے دائیں جانب آئٹم پر ٹیپ کریں، پھر گمشدہ آئٹم کے نام پر ٹیپ کریں۔

  3. گمشدہ AirTag کے نیچے ”رابطے کی معلومات دکھائیں“ پر ٹیپ کریں۔

  4. فون نمبر یا پیغام میں ترمیم کریں، پھر ”ہو گیا“ پر ٹیپ کریں۔

گمشدہ آئٹم کے لیے ”رابطے کی معلومات دکھائیں“ بند کرنا

جب آپ کو اپنا گمشدہ آئٹم مل جائے تو ”رابطے کی معلومات دکھائیں“ بند کریں۔

  1. اپنے iPad پر ”پتہ لگائیں“ ایپ میں جائیں۔

  2. اسکرین کے نیچے دائیں جانب آئٹم پر ٹیپ کریں، پھر آئٹم کے نام پر ٹیپ کریں۔

  3. گمشدہ AirTag کے نیچے ”رابطے کی معلومات دکھائیں“ پر ٹیپ کریں۔

  4. معلومات دکھانا بند کریں پر ٹیپ کریں۔

Morty Proxy This is a proxified and sanitized view of the page, visit original site.
مددگار؟
حروف کی حد: 250
حروف کی زیادہ سے زیادہ حد 250 ہے۔
آپ کے تاثرات کا شکریہ۔
Morty Proxy This is a proxified and sanitized view of the page, visit original site.