اس کنٹرول میں ترمیم کرنے سے یہ صفحہ آٹومیٹک طریقے سے اپڈیٹ ہو جائے گا

‏iPad پر FaceTime کال کے دوران Live Photo لینا

جب آپ FaceTime ایپ میں ویڈیو کال پر ہوں ، تو آپ FaceTime Live Photo کے ذریعے اپنی بات چیت کا لمحہ کیپچر کر سکتے ہیں (تمام ممالک یا خطوں میں دستیاب نہیں)۔ کیمرا آپ کی تصویر لینے سے پہلے اور بعد میں جو کچھ ہوتا ہے اسے کیپچر کرتا ہے جس میں آڈیو بھی شامل ہے، تا کہ آپ اسے بعد میں ویسا ہی دیکھ اور سن سکیں جیسا وہ ہوا تھا۔

‏FaceTime Live Photo لینے کے لیے، سب سے پہلے یہ یقینی بنائیں کہ سیٹنگ  >ایپ > FaceTime میں FaceTime Live Photos چالو ہے، پھر ذیل میں سے ایک کام کریں:

  • ون ٹو ون FaceTime کال کے دوران: “تصویر لیں” بٹن پر ٹیپ کریں۔

  • گروپ FaceTime کال کے دوران: اس شخص کی ٹائل پر ٹیپ کریں جس کی آپ تصویر لینا چاہتے ہیں پھر “تصویر لیں” بٹنپر ٹیپ کریں۔

آپ دونوں کو ایک اطلاع موصول ہوتی ہے کہ تصویر لی گئی تھی اور Live Photo آپ کی تصویر ایپ میں محفوظ کی گئی ہے۔

Morty Proxy This is a proxified and sanitized view of the page, visit original site.
مددگار؟
حروف کی حد: 250
حروف کی زیادہ سے زیادہ حد 250 ہے۔
آپ کے تاثرات کا شکریہ۔
Morty Proxy This is a proxified and sanitized view of the page, visit original site.