اس کنٹرول میں ترمیم کرنے سے یہ صفحہ آٹومیٹک طریقے سے اپڈیٹ ہو جائے گا

‏iPad پر ایک سوئچ کے ذریعے کئی ڈیوائسوں کو کنٹرول کرنا

آپ کسی سوئچ کنکشن کو ایڈجسٹ کیے بغیر اپنے دیگر Apple ڈیوائسوں کو فاصلاتی طور پر کنٹرول کر سکتے ہیں۔ پلیٹ فارم سوئچنگ کے ذریعے آپ اپنے iPad، ‏Mac یا Apple TV 4K کو اسی سوئچ کا استعمال کر کے نیویگیٹ کر سکتے ہیں جس کا استعمال آپ اپنے iPad کو کنٹرول کرنے کے لیے کرتے ہیں۔

  1. اپنے ڈیوائسوں کو ایک ہی Wi-Fi نیٹ ورک سے کنکٹ کریں۔

  2. اپنے تمام ڈیوائسوں پر ایک ہی Apple اکاؤنٹ سے سائن اِن کریں۔

  3. iPad پر سوئچ کنٹرول سیٹ اپ کریں اور چالو کریں، پھر دوسروں کے لیے “سوئچ کنٹرول” چالو کریں: ‏iPhone، ‏Mac یا Apple TV 4K۔

  4. “اسکینر” مینو کھولنے کے لیے سوئچ کا استعمال کریں۔

  5. “ڈیوائس” منتخب کریں، “دوسرا ڈیوائس استعمال کریں” منتخب کریں، پھر “کنکٹ کریں” منتخب کریں۔

اپنے iPad سے کنٹرول ہٹانے کے لیے کنکٹڈ ڈیوائس پر “ڈیوائس” منتخب کریں، پھر “ڈسکنکٹ کریں” منتخب کریں۔

Morty Proxy This is a proxified and sanitized view of the page, visit original site.
مددگار؟
حروف کی حد: 250
حروف کی زیادہ سے زیادہ حد 250 ہے۔
آپ کے تاثرات کا شکریہ۔
Morty Proxy This is a proxified and sanitized view of the page, visit original site.