اس کنٹرول میں ترمیم کرنے سے یہ صفحہ آٹومیٹک طریقے سے اپڈیٹ ہو جائے گا

‏⁨Apple Pencil⁩ کے ساتھ مزید کام کرنا

‏⁨Apple Pencil⁩ سے iPad کے استعمال کا ایک مکمل نیا تجربہ حاصل ہوتا ہے، جس سے آپ کو روزانہ استعمال کیے جانے والے ایپ میں تشریحی نوٹ لگانے، ڈرا کرنے، نشان زد کرنے اور ترمیم کرنے کی سہولت ملتی ہے۔

فوری نوٹ جو Keynote دستاویز کے نیچے دائیں طرف کھلا ہے۔

فوری نوٹ لکھنا

فوری نوٹ کے ذریعے آپ خیالات لکھ سکتے ہیں اور لنک شامل کر سکتے ہیں، اس سے قطع نظر کہ آپ اپنے iPad پر کیا کر رہے ہیں۔ ‏iPad کے نیچے دائیں کونے سے Apple Pencil کو سوائپ کریں، نوٹ پر ٹیپ کریں، پھر لکھنا شروع کریں۔

ایک Freeform بورڈ جس کے نیچے پودوں کے ڈرائنگ اور ڈرائنگ کے ٹول ہیں۔

‏Freeform میں خیالات اکٹھا کرنا

‏Freeform ایپ ایک ایسا لچکدار کینوس فراہم کرتا ہے جہاں آپ اپنے تمام خیالات کو ایک جگہ دیکھ سکتے اور شیئر کر سکتے ہیں۔ آپ نئے پروجیکٹ کا ڈائیگرام بنا سکتے ہیں، اپنے اگلے بڑے خیال پر غور کر سکتے ہیں یا FaceTime پر کسی دوست کے ساتھ مل کر کچھ ڈرا کر سکتے ہیں۔ بورڈ بنانے کے لیے نیا بورڈ بٹنپر ٹیپ کریں پھر Apple Pencil سے ڈرائنگ شروع کریں۔ بورڈ پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لیے واٹر کلر برش، خطاطی کا قلم اور ہائی لائٹر جیسے ٹول کا استعمال کریں—جہاں تک آپ کے تخیل کی حد ہے۔

‏Keynote سلائیڈ میں عنوان شامل کیا جا رہا ہے۔ ‏Apple Pencil کا استعمال کر کے ہاتھ سے متن لکھنے کے ساتھ الفاظ ٹائپ شدہ متن میں بدلتے جاتے ہیں۔

ہنڈ رائیٹنگ کو ٹائپ کردہ متن میں تبدیل کرنا

آپ متن کے کسی بھی حصے میں Apple Pencil کے ذریعے لکھ سکتے ہیں اور آپ کے الفاظ آٹومیٹک طریقے سے ٹائپ کردہ متن میں تبدیل ہو جائیں گے۔ آپ کی ہینڈ رائیٹنگ کو آپ کے iPad پر براہ راست متن میں تبدیل کیا جاتا ہے تاکہ آپ کی تحریر نجی رہے۔ سیٹنگ  میں جائیں، Apple Pencil پر ٹیپ کریں، پھر اسکربل چالو کریں۔

‏Keynote دستاویز کا اسکرین شاٹ جس میں نیلے مارکر ٹول کا استعمال کر کے تشریحی تبصرے لکھے گئے ہیں۔

اسکرین شاٹ کو نشان زد کرنا

فوراً اسکرین شاٹ لے کر نشان زد کریں تاکہ آپ ٹیم پروجیکٹ پر واضح فیڈ بیک دے سکیں۔ اسکرین شاٹ لینے کے لیے Apple Pencil کو iPad کے نچلے بائیں کونے سے سوائپ کریں، پھر اپنے خیالات شامل کرنے کے لیے ڈرائنگ ٹول استعمال کریں۔ اپنا فیڈبیک شیئر کرنے کے لیے “شیئر کریں” بٹن پر ٹیپ کریں۔

مزید جاننا چاہتے ہیں؟

فیچر کی دستیابی آپ کی زبان اور ملک یا خطے کے مطابق مختلف ہو سکتی ہے۔
Morty Proxy This is a proxified and sanitized view of the page, visit original site.
مددگار؟
حروف کی حد: 250
حروف کی زیادہ سے زیادہ حد 250 ہے۔
آپ کے تاثرات کا شکریہ۔
Morty Proxy This is a proxified and sanitized view of the page, visit original site.