اس کنٹرول میں ترمیم کرنے سے یہ صفحہ آٹومیٹک طریقے سے اپڈیٹ ہو جائے گا

‏iPad کے ساتھ سماعتی ڈیوائسوں کا استعمال کرنا

آپ iPad کے ساتھ MFi آلہ سماعت یا ساؤنڈ پروسیسر استعمال کر سکتے اور ان کی سیٹنگ ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔ ‏iPad کے ساتھ اچھی طرح کام کرنے والے ماڈلوں کی فہرست کے لیے Apple سپورٹ کا مضمون Made for iPhone موافق سماعتی ڈیوائس دیکھیں۔

اگر آپ کے پاس AirPods Pro 2 ہے تو آپ سماعتی ٹیسٹ کے لیے اپنے iPad کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کو ہلکا سے معتدل تک سماعت کا نقصان محسوس ہوا ہے، تو آپ “آلہ سماعت” فیچر کے ذریعے سماعت میں مدد حاصل کر سکتے ہیں۔ ‏AirPods Pro 2 کے ساتھ سماعت کی صحت کے فیچر استعمال کرنا دیکھیں۔

‏iPad کے ساتھ سماعتی ڈیوائسوں کو پیئر کرنا

اگر آپ کے سماعتی ڈیوائس سیٹنگ  > رسائیت > سماعتی ڈیوائس کی فہرست میں نہیں ہیں تو آپ کو انھیں iPad کے ساتھ پیئر کرنا ہوگا۔

اگر آپ کے سماعتی ڈیوائسوں کو پہلے سے ہی کسی دوسرے نزدیکی ڈیوائس جیسے Mac یا iPad کے ساتھ پیئر کیا گیا ہے تو یقینی بنائیں کہ ان ڈیوائسوں پر Bluetooth® بند ہے۔ (جب آپ اپنے سماعتی ڈیوائسوں کو اپنے iPad سے پیئر کرنا مکمل کر لیتے ہیں تو آپ ان ڈیوائسوں پر Bluetooth دوبارہ چالو کر سکتے ہیں۔)

  1. ‏iPad پر سیٹنگ > Bluetooth پر جائیں، پھر یقینی بنائیں کہ Bluetooth چالو ہے۔

  2. سیٹنگ > رسائیت > سماعتی ڈیوائس پر جائیں۔

  3. اپنے سماعتی ڈیوائسوں کو بند کر کے دوبارہ چالو کریں۔

    اگر آپ کو نہیں پتہ کہ انھیں کیسے بند کیا جائے تو ان کے ساتھ آنے والی ہدایات دیکھیں یا انھیں سیٹ اَپ کرنے میں آپ کی مدد کرنے والے آڈیولوجسٹ سے رابطہ کریں۔

  4. جب ان کا نام MFi سماعتی ڈیوائسوں کے نیچے ظاہر ہوتا ہے (اس میں ایک منٹ لگ سکتا ہے) تو نام پر ٹیپ کریں اور پیئر کرنے کی درخواستوں کا جواب دیں۔

    پیئر کرنے میں 60 سیکنڈ تک کا وقت لگ سکتا ہے—پیئر کرنا مکمل ہونے تک آڈیو اسٹریم کرنے یا سماعتی ڈیوائسوں کا استعمال کرنے کی کوشش نہ کریں۔ پیئر کرنا مکمل ہونے پر آپ کو سلسلے وار بیپ اور ٹون کی آواز سنائی دیتی ہے اور ڈیوائس کی فہرست میں سماعتی ڈیوائس کے آگے ایک چیک مارک ظاہر ہوتا ہے۔

آپ کو اپنے ڈیوائسوں کو صرف ایک بار پیئر کرنا ہوگا (اور آپ کے آڈیولوجسٹ آپ کے لیے ایسا کر سکتے ہیں)۔ اس کے بعد آپ کے سماعتی ڈیوائس جب بھی چالو ہوتے ہیں تو وہ آٹومیٹک طریقے سے iPad سے دوبارہ کنکٹ ہو جاتے ہیں۔

اپنے سماعتی ڈیوائسوں کی سیٹنگ ایڈجسٹ کرنا اور اسٹیٹس دیکھنا

  • سیٹنگ میں: سیٹنگ  > رسائیت > سماعتی ڈیوائس > MFi سماعتی ڈیوائس پر جائیں۔

  • ٹاپ یا ہوم بٹن پر تین بار کلک کرنے سے: اگر آپ نے رسائیت شارٹ کٹ سیٹ اَپ کیا ہے تو اس کا استعمال کریں۔

  • کنٹرول سینٹر میں: “سماعتی ڈیوائس” بٹن پر ٹیپ کریں۔ (اگر آپ کو “سماعتی ڈیوائس” بٹن نظر نہیں آتا ہے تو اسے کنٹرول سینٹر میں شامل کریں۔)

  • لاک اسکرین پر: سیٹنگ > رسائیت > سماعتی ڈیوائس > MFi سماعتی ڈیوائس پر جائیں، پھر “لاک اسکرین پر کنٹرول کریں” کو چالو کریں۔ لاک اسکرین سے آپ درج ذیل کام کر سکتے ہیں:

    • بیٹری کا اسٹیٹس چیک کریں۔

    • ایمبیئنٹ مائکروفون والیوم اور اکوالائزیشن کو ایڈجسٹ کریں۔

    • منتخب کریں کہ کون سا سماعتی ڈیوائس (بایاں، دایاں یا دونوں) اسٹریمنگ آڈیو موصول کرے گا۔

    • “لائیو سننا” کنٹرول کریں۔

    • منتخب کریں کہ فون اور میڈیا آڈیو کو سماعتی ڈیوائس پر روٹ کیا جائے یا نہیں۔

اپنے سماعتی ڈیوائسوں کو ایک سے زیادہ ڈیوائس کے ساتھ استعمال کرنا

اگر آپ اپنے سماعتی ڈیوائس کو ایک سے زیادہ ڈیوائس (مثال کے طور پر iPhone اور iPad دونوں) کے ساتھ پیئر کرتے ہیں تو آپ کے سماعتی ڈیوائسوں کا کنکشن اس وقت آٹومیٹک طریقے سے ایک سے دوسرے ڈیوائس پر سوئچ ہو جاتا ہے جب آپ ایسا کچھ کرتے ہیں جو دوسرے ڈیوائس پر آڈیو جنریٹ کرتا ہے یا جب آپ کو iPhone پر فون کال موصول ہوتی ہے۔

ایک ڈیوائس پر سماعتی ڈیوائس کی سیٹنگ میں آپ کے ذریعے کی جانے والی تبدیلیاں آٹومیٹک طریقے سے آپ کے دیگر ڈیوائسوں کے ساتھ سِنک ہو جاتی ہیں۔

  1. تمام ڈیوائسوں پر اپنے Apple اکاؤنٹ سے سائن اِن کریں۔

  2. تمام ڈیوائسوں کو ایک ہی Wi-Fi نیٹ ورک سے کنکٹ کریں۔

اپنے سماعتی ڈیوائس پر آڈیو اسٹریم کرنا

آپ موسیقی، فلموں، پوڈ کاسٹ، Siri ، اور مزید سے آڈیو اسٹریم کر سکتے ہیں۔

  1. “کنٹرول سینٹر” میں، “لاک اسکرین” پر یا جس ایپ سے آپ سن رہے ہیں اس کے لیے “ابھی پلے ہو رہا ہے” کنٹرول میں ”پلے بیک منزل“ کا بٹن پر ٹیپ کریں۔

  2. اپنا سماعتی ڈیوائس منتخب کریں۔

آپ آٹومیٹک طریقے سے سماعتی ڈیوائس پر آڈیو کال کو روٹ بھی کر سکتے ہیں۔

‏iPad کے ساتھ اپنے سماعتی ڈیوائسوں کا استعمال کرنے میں ہونے والے مسائل کے حل کے لیے Apple سپورٹ کا مضمون ⁨Made for iPhone⁩ سماعتی ڈیوائس کا استعمال کرنا دیکھیں۔

Morty Proxy This is a proxified and sanitized view of the page, visit original site.
مددگار؟
حروف کی حد: 250
حروف کی زیادہ سے زیادہ حد 250 ہے۔
آپ کے تاثرات کا شکریہ۔
Morty Proxy This is a proxified and sanitized view of the page, visit original site.