اس کنٹرول میں ترمیم کرنے سے یہ صفحہ آٹومیٹک طریقے سے اپڈیٹ ہو جائے گا

‏iPad پر Lightning کنکٹر کے ساتھ EarPods کا استعمال کرنا

‏Lightning پورٹ والے iPad ماڈل پر آپ موسیقی اور ویڈیو سننے اور کال کرنے کے لیے Lightning کنکٹر والے EarPods (الگ سے فروخت کیا جاتا ہے) کا استعمال کر سکتے ہیں۔ ‏EarPods میں مائکروفون، والیوم بٹن اور سینٹر بٹن شامل ہیں۔

‏Lightning کنکٹر کے ساتھ EarPods۔

‏iPad لاک ہونے پر بھی کال کا جواب دینے اور ختم کرنے، آڈیو اور ویڈیو پلے بیک کو کنٹرول کرنے اور Siri کا استعمال کرنے کے لیے سینٹر بٹن کا استعمال کریں۔

‏⁨Apple EarPods⁩؛ دائیں کان کے لیے ایئر پیس کی طرف جانے والے تار پر موجود سینٹر بٹن۔

اپنے EarPods سے آڈیو کنٹرول کرنا

  • پاز کریں: سینٹر بٹن دبائیں۔ پلے بیک دوبارہ شروع کرنے کے لیے دوبارہ دبائیں۔

  • آگے جائیں: سینٹر بٹن کو دو بار جلدی سے دبائیں۔

  • پیچھے جائیں: سینٹر بٹن کو تین بار جلدی سے دبائیں۔

  • فاسٹ فارورڈ: سینٹر بٹن کو دو بار جلدی سے دبائیں اور ہولڈ کریں۔

اپنے EarPods کا استعمال کرتے ہوئے کال کا نظم کرنا

  • اِنکمنگ کال کا جواب دیں: سینٹر بٹن دبائیں۔

  • موجودہ کال ختم کریں: سینٹر بٹن دبائیں۔

  • اِنکمنگ یا ہولڈ پر رکھی گئی کال پر سوئچ کریں اور موجودہ کال کو ہولڈ پر رکھیں: سینٹر بٹن دبائیں۔ پہلی کال پر واپس سوئچ کرنے کے لیے دوبارہ دبائیں۔

اپنے EarPods کے ذریعے Siri سے پوچھیں

سینٹر بٹن کو اس وقت تک دبائے رکھیں جب تک کہ آپ کو بیپ کی آواز نہ سنائی دے۔ چھوڑ دیں، پھر Siri سے ٹاسک انجام دینے یا اپنے سوال کا جواب دینے کے لیے کہیں۔ ‏‏iPad پر Siri کو چالو اور فعال کرنا دیکھیں۔

Morty Proxy This is a proxified and sanitized view of the page, visit original site.
مددگار؟
حروف کی حد: 250
حروف کی زیادہ سے زیادہ حد 250 ہے۔
آپ کے تاثرات کا شکریہ۔
Morty Proxy This is a proxified and sanitized view of the page, visit original site.