اس کنٹرول میں ترمیم کرنے سے یہ صفحہ آٹومیٹک طریقے سے اپڈیٹ ہو جائے گا

‏iPad پر اطلاع کی سیٹنگ تبدیل کرنا

منتخب کریں کہ اطلاعات کب اور کیسے ظاہر ہوں، کون سے ایپ انھیں بھیج سکتے ہیں اور وہ کون سی آوازیں نکال سکتے ہیں۔ آپ لوکیشن پر مبنی الرٹ بھی سیٹ اپ کر سکتے ہیں۔ اطلاع کی کئی سیٹنگ تمام ایپ کی اطلاعات پر لاگو ہوتی ہیں جبکہ دیگر کو انفرادی ایپ کے لیے حسب خواہش بنایا جا سکتا ہے۔

اطلاعات کی شکل تبدیل کرنا

  1. اپنے iPad پر سیٹنگ ایپ پر جائیں۔

  2. اطلاعات پر ٹیپ کریں، پھر منتخب کریں کہ آپ اطلاعات کو لاک اسکرین پر کس طرح ڈسپلے کرنا چاہتے ہیں:

    • صرف اطلاعات کے نمبر دیکھیں: “شمار” پر ٹیپ کریں۔

    • ایپ کے ذریعے اسٹیک میں گروپ کردہ اطلاعات دیکھیں: “اسٹیک” پر ٹیپ کریں۔

    • فہرست میں اطلاعات دیکھیں: فہرست پر ٹیپ کریں۔

    اطلاعات آنے پر آپ لاک اسکرین پر اطلاعات کو پِنچ کر کے لے آؤٹ تبدیل کر سکتے ہیں۔

کسی ایپ کے لیے اطلاعات بند کرنے کے لیے سیٹنگ  > اطلاعات میں جائیں، ایپ پر ٹیپ کریں پھر “اطلاعات کی اجازت دیں” بند کریں۔

لاک اسکرین پر اطلاع کے پری ویو ظاہر ہونے سے روکنا

آپ منتخب کر سکتے ہیں کہ آپ کی لاک اسکرین پر کسی ایپ سے اطلاع کا پری ویو کب ظاہر ہو۔

  1. اپنے iPad پر سیٹنگ ایپ  پر جائیں۔

  2. “اطلاعات” پر ٹیپ کریں، پھر “اطلاع کا اسٹائل” کے نیچے کسی ایپ پر ٹیپ کریں۔

  3. نیچے اسکرول کریں، “پری ویو دکھائیں” پر ٹیپ کریں، پھر ذیل میں سے ایک منتخب کریں:

    • ہمیشہ

    • اَنلاک رہنے پر

    • کبھی نہیں

اطلاعات کی فریکوئنسی تبدیل کرنا

پورے دن اطلاعات سے ہونے والی رکاوٹوں کو کم کرنے کے لیے آپ اطلاع کا خلاصہ شیڈول کر سکتے ہیں جس میں ایک ساتھ کئی ایپ کے لیے اطلاعات شامل ہوتی ہیں۔

  1. اپنے iPad پر سیٹنگ ایپ میں جائیں۔

  2. “اطلاعات” پر ٹیپ کریں، “شیڈول کیا گیا خلاصہ” پر ٹیپ کریں، “شیڈول کیا گیا خلاصہ” چالو کریں، پھر “جاری رکھیں” پر ٹیپ کریں (اگر یہ ظاہر ہوتا ہے)۔

  3. اطلاع کے خلاصے کے لیے وقت شیڈول کریں۔

  4. “الف سے یا تک” پر ٹیپ کریں، پھر ان ایپ پر ٹیپ کریں جنہیں آپ اپنے “شیڈول کیا گیا خلاصہ” میں شامل کرنا چاہتے ہیں، پھر اسکرین کے اوپری حصے میں ”واپس جائیں“ بٹن پر ٹیپ کریں۔

  5. یہ منتخب کرنے کے لیے کہ آپ اطلاع کے ’پری ویو‘ کب ظاہر کرنا چاہتے ہیں، “پری ویو دکھائیں” پر ٹیپ کریں، اختیار منتخب کریں، پھر اسکرین کے اوپری حصے میں ”واپس جائیں“ بٹن پر ٹیپ کریں۔

    پری ویو میں متن (پیغام اور Mail سے) اور دعوت نامے کی تفصیلات (کیلنڈر سے) جیسی چیزیں شامل ہو سکتی ہیں۔ آپ انفرادی ایپ کے لیے اس سیٹنگ کو خارج کر سکتے ہیں۔

جب آپ فوکس کا استعمال کرتے ہیں تو یہ رکاوٹوں کو روکنے کے لیے iPad پر اطلاعات کی ڈلیوری میں تاخیر کرتا ہے۔ آپ ان اطلاعات کا خلاصہ موصول کرنے کے لیے وقت شیڈول کر سکتے ہیں جو آپ سے چھوٹ گئی ہیں۔ اطلاع کا خلاصہ شیڈول کرنا دیکھیں۔

انفرادی ایپ کے لیے اطلاع کی آوازیں منتخب کرنا

کچھ ایپ (بشمول Mail، پیغام اور کیلنڈر) کے لیے آپ اس ایپ کے لیے اطلاع آنے پر پلے ہونے والی آواز منتخب کر سکتے ہیں۔

  1. اپنے iPad پر سیٹنگ ایپ پر جائیں۔

  2. “اطلاعات” پر ٹیپ کریں، “اطلاع کا اسٹائل” کے نیچے ایپ پر ٹیپ کریں، پھر “اطلاعات کی اجازت دیں” کو چالو کریں۔

  3. “آواز” پر ٹیپ کریں، کوئی آواز منتخب کریں (اگر ظاہر ہو)، پھر اسکرین کے اوپری حصے میں موجود ”واپس جائیں“ بٹن پر ٹیپ کریں۔

آپ ایپ کی اطلاعات کے لیے فوری یا شیڈول کردہ ڈلیوری منتخب کر سکتے ہیں اور یہ بھی منتخب کر سکتے ہیں کہ آپ انھیں کہاں ظاہر کرنا چاہتے ہیں (لاک اسکرین پر، مرکز اطلاعات میں یا اسکرین کے اوپر بینر کے طور پر) اور مزید بہت کچھ۔

انفرادی ایپ کے لیے منتخب طور پر اطلاعات بند کرنا

  1. اپنے iPad پر سیٹنگ ایپ  پر جائیں۔

  2. اطلاعات پر ٹیپ کریں، کسی ایپ پر ٹیپ کریں، پھر “اطلاعات کی اجازت دیں” کو بند کریں۔

لوکیشن پر مبنی الرٹ بند کرنا

کچھ ایپ آپ کے محل وقوع کی بنیاد پر متعلقہ الرٹ بھیجنے کے لیے آپ کی لوکیشن کا استعمال کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، موسم ایپ آپ کی لوکیشن کی بنیاد پر آپ کو الرٹ بھیج سکتا ہے۔

اگر آپ اس قسم کے الرٹ نہیں دیکھنا چاہتے تو آپ انھیں بند کر سکتے ہیں۔

  1. اپنے iPad پر سیٹنگ ایپ میں جائیں۔

  2. رازداری اور تحفظ پر ٹیپ کریں، لوکیشن کی خدمات پر ٹیپ کریں، پھر لوکیشن کی خدمات کو چالو کریں۔

  3. ایپ پر ٹیپ کریں (اگر فہرست میں کوئی ایپ ظاہر ہوتا ہے)، پھر منتخب کریں کہ آیا آپ اس ایپ کا استعمال کرتے ہوئے اپنی لوکیشن شیئر کرنا چاہتے ہیں۔

Morty Proxy This is a proxified and sanitized view of the page, visit original site.
مددگار؟
حروف کی حد: 250
حروف کی زیادہ سے زیادہ حد 250 ہے۔
آپ کے تاثرات کا شکریہ۔
Morty Proxy This is a proxified and sanitized view of the page, visit original site.