‏iPad پر ریمائنڈر ایپ میں آئٹم کو حذف یا بازیاب کرنا

آپ اپنی ریمائنڈر کی فہرستوں سے آئٹم مستقل طور پر حذف کر سکتے ہیں۔ اگر آپ غلطی سے کوئی آئٹم حذف کر دیتے ہیں تو آپ اسے حالیہ حذف کردہ فہرست سے 30 دنوں کے اندر بازیاب کر سکتے ہیں۔

آئٹم حذف کرنا

  1. اپنے iPad پر ریمائنڈر ایپ پر جائیں۔

  2. فہرست دیکھتے وقت آئٹم پر دائیں طرف سوائپ کریں اور پھر “حذف کریں” پر ٹیپ کریں۔

فوری طور پر پہلے جیسا کرنے کے لیے، تین انگلیوں سے ٹیپ کریں یا اپنے iPad کو ہلائیں۔

حالیہ حذف کردہ آئٹم کو بازیاب کرنا یا مستقل طور پر حذف کرنا

  1. اپنے iPad پر ریمائنڈر ایپ پر جائیں۔

  2. فہرست منظر میں، حالیہ حذف کردہ پر ٹیپ کریں۔

  3. ذیل میں سے ایک کام کریں:

    • آئٹم بازیاب کریں: آئٹم پر ٹیپ کریں، پھر “بازیاب کریں” پر ٹیپ کریں۔ آئٹم ڈیفالٹ فہرست میں منتقل ہو جاتا ہے۔

    • آئٹم کو مستقل طور پر حذف کریں: آئٹم پر دائیں طرف سوائپ کریں، “حذف کریں” پر ٹیپ کریں، پھر دوبارہ “حذف کریں” پر ٹیپ کریں۔ آئٹم آپ کے تمام ڈیوائسوں سے فوراََ حذف کر دیا جاتا ہے۔

حالیہ حذف کردہ میں باقی آئٹم 30 دن کے بعد آٹومیٹک طریقے سے اور مستقل طور پر ہٹا دیے جاتے ہیں۔

Morty Proxy This is a proxified and sanitized view of the page, visit original site.
مددگار؟
حروف کی حد: 250
حروف کی زیادہ سے زیادہ حد 250 ہے۔
آپ کے تاثرات کا شکریہ۔
Morty Proxy This is a proxified and sanitized view of the page, visit original site.