اس کنٹرول میں ترمیم کرنے سے یہ صفحہ آٹومیٹک طریقے سے اپڈیٹ ہو جائے گا

‏iPad میں گھر میں مناظر بنانا اور ان کا استعمال

گھر ایپ میں آپ ایسے مناظر بنا سکتے ہیں جو آپ کو بیک وقت متعدد ایکسسری کو کنٹرول کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ “ریڈنگ” منظر کی وضاحت کر سکتے ہیں جو لائٹ کو ایڈجسٹ کرتا ہے، ‏HomePod پر ہلکی موسیقی بجاتا ہے، آرائشی پردے بند کرتا ہے اور تھرموسٹیٹ کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔

منظر بنانا

  1. اپنے ‏iPad پر گھر ایپ میں جائیں۔

  2. گھر ٹیب پر “شامل کریں” بٹن پر ٹیپ کریں، پھر “منظر شامل کریں” پر ٹیپ کریں۔

  3. کسٹم پر ٹیپ کریں، منظر کے لیے نام درج کریں (جیسے کہ “ڈنر پارٹی” یا “ٹی وی دیکھ رہا ہوں“)، پھر “ایکسسری شامل کریں” پر ٹیپ کریں۔

  4. وہ ایکسسری منتخب کریں جنہیں آپ اس منظر میں شامل کرنا چاہتے ہیں، پھر “ہو گیا” پر ٹیپ کریں۔

    آپ کی منتخب کردہ پہلی ایکسسری اس کمرے کا تعین کرتی ہے جسے منظر تفویض کیا گیا ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ پہلے اپنے بیڈروم کا لیمپ منتخب کرتے ہیں تو منظر آپ کے بیڈروم کو تفویض کیا جاتا ہے۔

  5. جب آپ منظر کو چلاتے ہیں تو ہر ایک ایکسسری کو اس حالت میں سیٹ کریں جس میں آپ چاہتے ہیں۔

    مثال کے طور پر، مطالعے کے منظر کے لیے، آپ بیڈ روم کی لائٹ کو 100 فیصد پر سیٹ کر سکتے ہیں، ڈریپ کو بند، HomePod کی والیوم کم اور تھرموسٹیٹ کو 68 ڈگری پر سیٹ کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

  6. منظر کا ٹیسٹ کریں اور یہ منتخب کریں کہ آیا اسے گھر ٹیب پر دکھانا ہے یا نہیں (مناظر بطور ڈیفالٹ گھر ٹیب پر نظر آتے ہیں)، پھر “ہو گیا” پر ٹیب کریں۔

منظر کا استعمال

ذیل میں سے ایک کام کریں:

  • منظر چلانا: گھر ٹیب پر منظر کو ٹیپ کریں۔

    اگر آپ نے گھر ٹیب پر منظر نہ دکھانے کا فیصلہ کیا ہے، تو مزید بٹن پر ٹیپ کریں، اس کمرے کو منتخب کریں جہاں منظر تفویض کیا گیا ہے، پھر منظر پر ٹیپ کریں۔

  • منظر میں ترمیم کرنا: منظر کو ٹچ اور ہولڈ کریں پھر “منظر میں ترمیم کریں” پر ٹیپ کریں۔

    آپ منظر کا نام تبدیل کر سکتے ہیں، منظر کو آزما سکتے ہیں، ایکسسری شامل کر سکتے ہیں یا ہٹا سکتے ہیں اور بھی بہت کچھ کر سکتے ہیں۔

Morty Proxy This is a proxified and sanitized view of the page, visit original site.
مددگار؟
حروف کی حد: 250
حروف کی زیادہ سے زیادہ حد 250 ہے۔
آپ کے تاثرات کا شکریہ۔
Morty Proxy This is a proxified and sanitized view of the page, visit original site.