اس کنٹرول میں ترمیم کرنے سے یہ صفحہ آٹومیٹک طریقے سے اپڈیٹ ہو جائے گا

‏iPhone پر پیش گوئی والے متن کا استعمال کرنا

پیش گوئی والے متن کا استعمال کرتے ہوئے آپ صرف کچھ ٹیپ سے سبھی جملے لکھ اور مکمل کر سکتے ہیں۔ جیسے ہی آپ iPhone کی بورڈ پر ٹائپ کرتے ہیں آپ کو الفاظ، ایموجی اور معلومات کے متبادلات نظر آتے ہیں جنھیں آپ ممکنہ طور پر آگے ٹائپ کریں گے (تمام زبانوں کے لیے دستیاب نہیں)۔ مثال کے طور پر پیغام میں جب آپ کچھ اس طرح ٹائپ کریں:

  • جب آپ “میں یہاں ہوں” کے بعد ایک اسپیس شامل کریں گے تو آپ کی موجودہ لوکیشن ایک اختیار کے طور پر ظاہر ہوگی

  • جب آپ “میرا نمبر” کے بعد ایک اسپیس شامل کریں گے تو آپ کا فون نمبر ایک اختیار کے طور پر ظاہر گا

آپ ایسی ان لائن پیش گوئی بھی دیکھتے ہیں جو اس لفظ یا فقرے کو مکمل کرتی ہے جسے آپ ابھی ٹائپ کر رہے ہیں۔

اِن لائن متن کی پیش گوئی لاگو کرنا

جب آپ ٹائپ کرتے ہیں تو آپ کے ٹائپ کیے گئے لفظ یا فقرے کو مکمل کرنے والی پیش گوئی سرمئی رنگ کے متن میں اِن لائن ظاہر ہوتی ہے۔ لفظ یا فقرے کی پیش گوئی کو قبول کرنے کے لیے “اسپیس بار” پر ٹیپ کریں یا اسے مسترد کرنے کے لیے ٹائپ کرنا جاری رکھیں۔

اگر آپ اِن لائن پیش گوئی قبول کرتے ہیں اور پھر اپنا ارادہ تبدیل کرتے ہیں تو حذف کِی پر ٹیپ کریں، پھر اس لفظ پر ٹیپ کریں جسے آپ ٹائپ کر رہے تھے۔

نوٹ: ممکن ہے اِن لائن پیش گوئی والا متن آپ کی زبان میں اعانت یافتہ نہ ہو۔ ‏iOS اور iPadOS فیچر کی دستیابی دیکھیں۔

پیش گوئی والا متن لاگو کرنا

جیسے ہی آپ ٹائپ کرتے ہیں، تو تجویز کردہ الفاظ، ایموجی اور معلومات اسکرین کے کی بورڈ کے اوپر ظاہر ہوتے ہیں، اسے لاگو کرنے کے لیے تجویز پر ٹیپ کریں۔

آن اسکرین کی بورڈ پیغام ایپ میں کھلا ہے۔ متن کو متن کے خانے میں درج کیا جاتا ہے اور کی بورڈ کے اوپر اگلے لفظ کے لیے پیش گوئی کرنے والے متن کی تجاویز ہوتی ہیں۔

نوٹ: جب آپ کسی تجویز کردہ لفظ کو قبول کرتے ہیں تو تجویز کے بعد ایک خالی اسپیس آٹومیٹک طریقے سے درج ہو جاتی ہے۔ اگر آپ کوما، فل اسٹاپ یا دیگر رموز اوقاف درج کرتے ہیں تو اس اسپیس کو آٹومیٹک طریقے سے حذف کر دیا جاتا ہے۔

تجاویز کو مسترد کرنے کے لیے اپنے اصل لفظ (علامت اقتباس کے اندر اختیار کے طور پر دکھایا گیا) پر ٹیپ کریں یا ٹائپ کرنا جاری رکھیں۔

پیش گوئی والا متن بند یا چالو کرنا

  1. کی بورڈ کا استعمال کرتے وقت ایموجی بٹن یا کی بورڈ سوئچ کریں کِی ٹچ اور ہولڈ کریں۔

  2. “کی بورڈ کی سیٹنگ” پر ٹیپ کریں پھر پیش گوئی والا متن بند یا چالو کریں۔

پیش گوئی والا متن بند کرنے پر بھی iPhone غلط ہجے والے الفاظ کے لیے اصلاحات تجویز کرنے کی کوشش کر سکتا ہے۔ اصلاح کو قبول کرنے کے لیے اسپیس یا رموز اوقات درج کریں یا ”واپس جائیں” پر ٹیپ کریں۔ اصلاح کو مسترد کرنے کے لیے “x” پر ٹیپ کریں۔ اگر آپ ایک ہی تجویز کو کئی بار مسترد کرتے ہیں تو iPhone اس کی تجویز دینا بند کر دیتا ہے۔

نوٹ: پیش گوئی والے متن کی سیٹنگ بند کرنے سے پیش گوئی والے متن اور اِن لائن متن کی پیش گوئی دونوں بند ہو جاتی ہیں۔

Morty Proxy This is a proxified and sanitized view of the page, visit original site.
مددگار؟
حروف کی حد: 250
حروف کی زیادہ سے زیادہ حد 250 ہے۔
آپ کے تاثرات کا شکریہ۔
Morty Proxy This is a proxified and sanitized view of the page, visit original site.