اس کنٹرول میں ترمیم کرنے سے یہ صفحہ آٹومیٹک طریقے سے اپڈیٹ ہو جائے گا

‏iPhone پر نقشہ میں واکنگ کی ہدایات حاصل کرنا

آپ اپنی منزل کے لیے واکنگ کی تفصیلی ہدایات حاصل کر سکتے ہیں۔ آپ اپنے واک کے لیے اونچائی کا پری ویو دیکھ سکتے ہیں اور پہاڑیوں، سیڑھیوں یا مصروف سڑکوں سے گریز کر کے بہترین راستہ منتخب کر سکتے ہیں۔

نوٹ: ٹرن بائی ٹرن زبانی ہدایات اور اِمرسِو واکنگ ہدایات تمام ممالک یا خطوں میں دستیاب نہیں ہیں۔ ‏iOS اور iPadOS فیچر کی دستیابی کی ویب سائٹ دیکھیں۔

نقشہ میں واکنگ روٹ دکھایا جا رہا ہے۔ نیچے موجود روٹ کارڈ راستے کی تفصیلات فراہم کرتا ہے جس میں سفر کا تخمینی وقت اور اونچائی کی تبدیلیاں شامل ہیں۔ ”جائیں“ بٹن تفصیلات کے دائیں طرف ظاہر ہوتا ہے۔

واکنگ کی ہدایات حاصل کرنا

  1. اپنے iPhone پر نقشہ ایپ میں جائیں۔

  2. نقشے پر کہیں بھی ٹچ اور ہولڈ کریں یا تلاش کے خانے میں پتہ درج کریں، پھر ہدایات پر یا سفر موڈ بٹن پر ٹیپ کریں۔

  3. آپ جو روٹ اختیار کرنا چاہتے ہیں اس کے لیے ”جائیں“ یا ”قدم“ پر ٹیپ کریں۔

    جب آپ اپنے راستے پر چلتے ہوئے ”جائیں“ پر ٹیپ کرتے ہیں تو نقشہ ایپ ٹرن اور طریقے جیسے سیڑھیاں چڑھنے کے لیے واکنگ کی مخصوص ہدایات بتاتا ہے۔

Siri: آپ Siri سے کچھ اس طرح بھی کہہ سکتے ہیں، “Give me walking directions home” ‏Siri کے استعمال کا طریقہ سیکھیں۔

آپ امریکہ بھر کے پارکوں میں ہزاروں ٹریل کی لمبائی، اونچائی کی معلومات کا پری ویو، تصاویر وغیرہ ڈھونڈ سکتے ہیں۔ ہائک کو براؤز اور محفوظ کرنا دیکھیں۔

پہاڑیوں، مصروف سڑکوں یا سیڑھیوں سے گریز کرنا

  1. اپنے iPhone پر نقشہ ایپ میں جائیں۔

  2. نقشے پر کہیں بھی ٹچ اور ہولڈ کریں یا تلاش کے خانے میں پتہ درج کریں، پھر ہدایات پر یا سفر موڈ بٹن پر ٹیپ کریں۔

  3. (منزل کے نیچے) ”گریز کریں“ پر ٹپ کریں، اپنے اختیارات منتخب کریں پھر ہو گیا کا بٹن پر ٹیپ کریں۔

آگمینٹیڈ رئیلیٹی میں آٹومیٹک طریقے سے ہدایات دیکھنا

آپ کو یہ دکھانے کے لیے کہ کہاں مڑنا ہے، آپ iPhone کیمرے اور آگمینٹیڈ ریئلیٹی کا استعمال کرنے والی اِمرسِو واکنگ ہدایات دیکھ سکتے ہیں۔

  1. اپنے iPhone پر سیٹنگ ایپ میں جائیں۔

  2. “ایپ” پر ٹیپ کریں پھر “نقشہ” پر ٹیپ کریں۔

  3. “ہدایات” کے نیچے “واکنگ” پر ٹیپ کریں، پھر “دیکھنے کے لیے اٹھائیں” کو چالو کریں۔

  4. اوپر کے مطابق واکنگ کی ہدایات حاصل کریں۔

  5. ‏iPhone اٹھائیں، پیدل چلنے والوں کا AR بٹنپر ٹیپ کریں پھر آن اسکرین ہدایات پر عمل کریں۔

نقشہ پر واپس آنے کے لیے بند کریں بٹنپر ٹیپ کریں۔

واکنگ کرتے وقت iPhone کے ذریعے آپ کی لوکیشن کا درست طریقے سے تعین کرنے کے طریقے کو بہتر بنانا

‏iPhone کے ذریعے آپ کی لوکیشن کا درست طور پر تعین کرنے کے طریقے اور واکنگ کرتے وقت کون سا راستہ آپ کے سامنے ہو اسے آپ بہتر بنا سکتے ہیں۔ یہ فیچر کیمرا اور موشن سینسر کا استعمال کرتا ہے (Face ID والے ماڈل اور iPhone SE دوسری جنریشن اور اس کے بعد کے ورژن)۔

  1. اپنے iPhone پر سیٹنگ ایپ میں جائیں۔

  2. “ایپ” پر ٹیپ کریں پھر “نقشہ” پر ٹیپ کریں۔

  3. “ہدایات” کے نیچے”واکنگ” پر ٹیپ کریں، پھر “بہتر کیا گیا” کو چالو کریں۔

آپ بیٹری کا استعمال کم کرنے کے لیے اس فیچر کو بند کر سکتے ہیں۔

Morty Proxy This is a proxified and sanitized view of the page, visit original site.
مددگار؟
حروف کی حد: 250
حروف کی زیادہ سے زیادہ حد 250 ہے۔
آپ کے تاثرات کا شکریہ۔
Morty Proxy This is a proxified and sanitized view of the page, visit original site.