اس کنٹرول میں ترمیم کرنے سے یہ صفحہ آٹومیٹک طریقے سے اپڈیٹ ہو جائے گا

‏iPhone پر آن اسکرین کی بورڈ سے ٹائپ کریں

آپ متن درج کرنے اور اس میں ترمیم کرنے کے لیے آن اسکرین کی بورڈ کا استعمال کر سکتے ہیں۔

نوٹ: آپ iPhone پر متن درج کرنے کے لیے Magic Keyboard اور املا کا استعمال کر سکتے ہیں۔

آن اسکرین کی بورڈ کا استعمال کر کے متن درج کریں

متن کی ترمیم کی اجازت دینے والے کسی بھی ایپ میں متن کے خانے پر ٹیپ کرکے آن اسکرین کی بورڈ کھولیں۔ ٹائپ کرنے کے لیے انفرادی کِی ٹیپ کریں، یا لفظ کو ٹائپ کرنے کے لیے بغیر انگلی اٹھائے، ایک حرف سے دوسرے حرف پر سلائڈ کر کے QuickPath کا استعمال کریں (تمام زبانوں کے لیے دستیاب نہیں)۔ کسی لفظ کو ختم کرنے کے لیے اپنی انگلی اٹھائیں۔ آپ ٹائپ کرتے وقت کوئی بھی طریقہ استعمال کر سکتے ہیں، اور جملے کے بیچ میں بھی سوئچ کر سکتے ہیں۔ (اگر آپ لفظ ٹائپ کرنے کے لیے سلائیڈنگ کے بعد حذف کِی پر ٹیپ کرتے ہیں، تو اس سے پورا لفظ حذف ہو جاتا ہے۔)

نوٹ ایپ میں کھلا ہوا ایک دستاویز۔ آن اسکرین کی بورڈ اسکرین کے نچلے نصف حصے میں ہے۔

متن درج کرتے وقت آپ درج ذیل میں سے کچھ بھی کر سکتے ہیں:

  • بڑے حروف ٹائپ کریں: شفٹ کِی پر ٹیپ کریں، یا شفٹ کِی پر ٹچ کریں، پھر حرف پر سلائیڈ کریں۔

  • “کیپس لاک” چالو کریں: شفٹ کِی پر دو بار ٹیپ کریں۔

  • فل اسٹاپ اور اسپیس کے ذریعے جملے کو جلدی ختم کریں: “اسپیس بار” پر دو بار ٹیپ کریں۔

  • نمبر، رموز اوقاف یا علامت درج کریں: نمبر کِی یا علامت کِی پر ٹیپ کریں۔

  • آٹوکریکٹ کو پہلے جیسا کریں: آپ جب ٹائپ کرتے ہیں تو غلط ہجے والے الفاظ آٹومیٹک طریقے سے درست ہو جاتے ہیں اور عارضی طور پر خط کشیدہ ہو جاتے ہیں تاکہ آپ کو معلوم ہو سکے کہ کیا تبدیل کیا گیا ہے؛ جو ہجے آپ نے کی تھی اس پر واپس جانے کے لیے، خط کشیدہ لفظ پر ٹیپ کریں، پھر اس ہجے پر ٹیپ کریں جسے آپ استعمال کرنے چاہتے ہے۔

  • درست ہجے: تجویز کردہ اصلاحات دیکھنے کے لیے غلط ہجے والے لفظ (سرخ رنگ میں خط کشیدہ) پر ٹیپ کریں، پھر لفظ کو تبدیل کرنے کے لیے تجویز پر ٹیپ کریں یا تصحیح ٹائپ کریں۔

  • آخری ترمیم کو پہلے جیسا کریں: تین انگلیوں سے دائیں طرف سوائپ کریں، پھر اسکرین کے اوپری حصے میں “پہلے جیسا کریں” پر ٹیپ کریں۔

  • آخری ترمیم واپس کریں: تین انگلیوں سے بائیں طرف سوائپ کریں، پھر اسکرین کے اوپری حصے میں “واپس کریں” پر ٹیپ کریں۔

کی بورڈ کی آواز اور ہیپٹک فیڈ بیک چالو کرنا

ٹائپ کرتے ہوئے کلک کی آواز سننے اور ٹیپ کرنا محسوس کرنے کے لئے آپ کی بورڈ کی سیٹنگ کو حسب خواہش بنا سکتے ہیں۔

سیٹنگ  > آواز اور ہیپٹک > کی بورڈ فیڈ بیک، پھر آواز یا ہیپٹک چالو کریں۔

آن اسکرین کی بورڈ کو ٹریک پیڈ میں تبدیل کرنا

آپ انسرشن پوائنٹ کو آسانی سے منتقل کرنے اور جگہ پر رکھنے کے لیے، آن سکرین کی بورڈ کو ٹریک پیڈ میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

نوٹ ایپ میں کھلا ہوا ایک دستاویز۔ اسکرین کے نچلے نصف حصے میں آن اسکرین کی بورڈ ٹریک پیڈ موڈ میں ہے۔
  1. کی بورڈ ہلکے سرمئی رنگ کا ہونے تک اسپیس بار کو ایک انگلی سے ٹچ اور ہولڈ کریں۔

  2. انسرشن پوائنٹ منتقل کرنے کے لیے اپنی انگلی کو کی بورڈ کے ارد گرد سلائیڈ کریں۔

    متن کو منتخب کرنے کے لیے، کی بورڈ کو دوسری انگلی سے ٹچ اور ہولڈ کریں، پھر پہلی انگلی کو کی بورڈ کے گرد منتقل کرکے انتخاب کو ایڈجسٹ کریں۔

متن کو منتخب کرنے کے مزید طریقوں کے لیے منتخب کریں،کٹ کریں، کاپی کریں، اور متن پیسٹ کریں دیکھیں۔

ٹائپ کرتے وقت تلفظ کے حروف یا دیگر حروف درج کرنا

کی بورڈ پر ٹائپنگ کے دوران، اس حرف، نمبر یا علامت کو ٹچ اورہولڈ کریں جو آپ کے مطلوبہ حرف سے متعلق ہے۔

مثال کے طور پر، é داخل کرنے کے لیے، e کِی کو ٹچ اور ہولڈ کریں، پھر اپنی انگلی کو سلائڈ کریں اور جس اختیار کو آپ چاہتے ہیں، وہاں اسے انگلی چھوڑ دیں۔

آن اسکرین کِی بورڈ متبادل تلفظ کے حروف دکھاتا ہے جو آپ کے E کی کو ٹچ اور ہولڈ کرنے پر ظاہر ہوتے ہیں۔

آپ ذیل میں سے کوئی بھی کام کر سکتے ہیں:

  • تھائی کی بورڈ پر: مقامی نمبر منتخب کرنے کے لیے متعلقہ عربی نمبر کو ٹچ اور ہولڈ کریں۔

  • چینی، جاپانی یا عربی کی بورڈ پر: کی بورڈ کے اوپری حصے میں تجویز کردہ کردار یا امیدوار کو درج کرنے کے لیے ٹیپ کریں یا مزید امیدواروں کو دیکھنے کے لیے بائیں طرف سوائپ کریں۔

    نوٹ: امیدوار کی مکمل فہرست دیکھنے کے لیے دائیں جانب اوپر والے تیر پر ٹیپ کریں۔ مختصر فہرست پر واپس آنے کے لیے نیچے والے تیر پر ٹیپ کریں۔

متن منتقل کریں

  1. متن میں ترمیم کرنے والے ایپ میں،اس متن کو منتخب کریں جسے آپ منتقل کرنا چاہتے ہیں۔

  2. منتخب کردہ متن کو اوپر اٹھانے تک ٹچ اور ہولڈ کریں، پھر اسے ایپ کے اندر کسی اور لوکیشن پر ڈریگ کریں۔

    نوٹ ایپ میں کھلا ہوا ایک دستاویز۔ آن اسکرین کی بورڈ اسکرین کے نچلے نصف حصے میں ہے۔ نئے لوکیشن پر منتقل کیے جانے والے دستاویز کے اندر منتخب شدہ متن اٹھایا جاتا ہے۔

اگر آپ متن منتقل کرنے کے بارے میں اپنا ارادہ بدلتے ہیں تو ڈریگ کرنے سے پہلے اپنی انگلی اٹھائیں یا متن کو اسکرین سے ڈریگ کریں۔

کی بورڈ کی سیٹنگ تبدیل کرنا

آپ خصوصی ٹائپنگ فیچر-مثلاً پیش گوئی والا متن اور آٹو کریکشن کو بند اور چالو کر سکتے ہیں۔

  1. آن اسکرین کی بورڈ پر ٹائپنگ کے دوران، ایموجی بٹن یا کی بورڈ سوئچ کریں کِی کو ٹچ اور ہولڈ کریں، پھر کی بورڈ سیٹنگ پر ٹیپ کریں۔ یا سیٹنگ  > عام > کی بورڈ پر جائیں۔

  2. ٹائپنگ کے فیچر (تمام کی بورڈ کے نیچے) کو چالو یا بند کریں۔

ایک ہاتھ سے ٹائپ کریں

ایک ہاتھ سے ٹائپ کرنا آسان بنانے کے لیے آپ کیِ کو اپنے انگوٹھے کے قریب منتقل کر سکتے ہیں۔

کی بورڈ کی سیٹنگ کا مینو کھلا ہے اور تین اختیار دکھاتا ہے: انگریزی (US)، ایموجی اور کی بورڈ سے متعلق فیڈ بیک۔ مینو کے نیچے، بائیں سے دائیں جانب، بٹن ہیں جو بائیں ہاتھ کے لے آؤٹ، ڈیفالٹ لے آؤٹ، اور دائیں ہاتھ کے لے آؤٹ کے لیے ہیں۔ ڈیفالٹ لے آؤٹ بٹن منتخب شدہ ہے۔
  1. ایموجی بٹن یا کی بورڈ سوئچ کریں کِی کو ٹچ اور ہولڈ کریں۔

  2. کسی کی بورڈ لے آؤٹ پر ٹیپ کریں۔ (مثال کے طور پر، کی بورڈ کو اسکرین کے دائیں جانب منتقل کرنے کے لیے دائیں ہاتھ کا لے آؤٹ بٹن کا انتخاب کریں۔)

    کی بورڈ کو دوبارہ مرکز میں لانے کے لیے، کی بورڈ کے دائیں یا بائیں کنارے پر ٹیپ کریں۔

Morty Proxy This is a proxified and sanitized view of the page, visit original site.
مددگار؟
حروف کی حد: 250
حروف کی زیادہ سے زیادہ حد 250 ہے۔
آپ کے تاثرات کا شکریہ۔
Morty Proxy This is a proxified and sanitized view of the page, visit original site.