اس کنٹرول میں ترمیم کرنے سے یہ صفحہ آٹومیٹک طریقے سے اپڈیٹ ہو جائے گا

‏iPhone پر اسکرین کی روشنی اور رنگ کو ایڈجسٹ کرنا

‏iPhone کی ہوم اسکرین جس پر تاریک موڈ چالو ہے۔

‏iPhone پر آپ اپنی اسکرین کو مدھم یا روشن کر سکتے ہیں (اسکرین کو مدھم کرنے سے بیٹری لائف بڑھ جاتی ہے)۔ آپ تاریک موڈ، True Tone اور Night Shift کے ساتھ اسکرین کی روشنی اور رنگ کو مینوئل طریقے سے یا آٹومیٹک طریقے سے ایڈجسٹ بھی کر سکتے ہیں۔

مینوئل طریقے سے اسکرین کی روشنی کو ایڈجسٹ کرنا

اپنے iPhone کی اسکرین کو زیادہ مدھم یا روشن بنانے کے لیے ذیل میں سے ایک کام کریں:

  • کنٹرول سینٹر کھولیں پھر “روشنی” بٹن کو اوپر یا نیچے ڈریگ کریں۔

  • سیٹنگ  > ڈسپلے اور روشنی پر جائیں، پھر سلائڈر کو ڈریگ کریں۔

آٹومیٹک طریقے سے اسکرین کی روشنی کو ایڈجسٹ کرنا

‏iPhone بِلٹ اِن ایمبیئنٹ لائٹ سینسر کا استعمال کر کے موجودہ روشنی کی صورت حال کے لیے اسکرین کی برائٹنس کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔

  1. سیٹنگ  > رسائیت پر جائیں۔

  2. “ڈسپلے اور متن کا سائز” پر ٹیپ کریں، پھر “آٹومیٹک روشنی” چالو کریں۔

    نوٹ: آٹومیٹک روشنی بند کرنے سے پاور کا استعمال بڑھ سکتا ہے۔

تاریک موڈ کو چالو یا بند کرنا

“تاریک موڈ” پورے iPhone کے تجربے کو ایک سیاہ رنگ کی اسکیم دیتا ہے جو کم روشنی والے ماحول کے لیے بہترین ہے۔ “تاریک موڈ” چالو ہونے پر آپ اپنے iPhone کا استعمال کر سکتے ہیں، مثال کے طور پر سونے سے پہلے پڑھتے وقت اپنے ساتھ والے شخص کو پریشان کیے بغیر۔

ذیل میں سے کوئی کام کریں:

  • کنٹرول سینٹر کھولیں، “روشنی” بٹن کو ٹچ اور ہولڈ کریں، پھر تاریک موڈ کو چالو یا بند کرنے کے لیے “شکل” کا بٹن پر ٹیپ کریں۔

  • سیٹنگ  > ڈسپلے اور روشنی پر جائیں، پھر تاریک موڈ چالو کرنے کے لیے “تاریک” یا اسے بند کرنے کے لیے “روشن” منتخب کریں۔

“تاریک موڈ” کو آٹومیٹک طریقے سے چالو اور بند کرنے کے لیے شیڈول کرنا

آپ رات کے وقت (یا حسب خواہش شیڈول پر) “تاریک موڈ” کو آٹومیٹک طریقے سے چالو کرنے کے لیے سیٹ کر سکتے ہیں۔

  1. سیٹنگ  > ڈسپلے اور روشنی پر جائیں۔

  2. “آٹومیٹک” چالو کریں، پھر “اختیارات” پر ٹیپ کریں۔

  3. “غروب آفتاب سے طلوع آفتاب تک” یا “حسب خواہش شیڈول” منتخب کریں۔

    اگر آپ “حسب خواہش شیڈول” منتخب کرتے ہیں تو “تاریک موڈ” کو چالو اور بند کرنے کے اوقات شیڈول کرنے کے اختیارات پر ٹیپ کریں۔

    اگر آپ “غروب آفتاب سے طلوع آفتاب تک” منتخب کرتے ہیں تو iPhone آپ کی گھڑی اور جغرافیائی محل وقوع سے ڈیٹا کا استعمال کر کے اس بات کا تعین کرتا ہے کہ آپ کے لیے رات کا وقت کب ہے۔

‏Night Shift کو چالو یا بند کرنا

آپ Night Shift کو مینوئل طریقے سے چالو کر سکتے ہیں جو دن کے وقت اندھیرے کمرے میں رہنے پر مددگار ہوتا ہے۔

کنٹرول سینٹر کھولیں، “روشنی” بٹن کو ٹچ اور ہولڈ کریں، پھر ‏⁨Night Shift⁩ بٹن پر ٹیپ کریں۔

‏⁨Night Shift⁩ کو آٹومیٹک طریقے سے چالو اور بند کرنے کے لیے شیڈول کرنا

رات میں اپنے ڈسپلے میں رنگوں کو اسپیکٹرم کے زیادہ وارم والے سرے پر شفٹ کرنے اور اسکرین کو اپنی آنکھوں کے لیے آرام دہ بنانے کے لیے ⁨Night Shift⁩ کو شیڈول کریں۔

  1. سیٹنگ  > ڈسپلے اور روشنی > Night Shift پر جائیں۔

  2. “شیڈول کردہ” کو چالو کریں۔

  3. ‏⁨Night Shift⁩ کے لیے رنگ بیلنس ایڈجسٹ کرنے کے لیے “رنگ درجہ حرارت” کے نیچے موجود سلائڈر کو اسپیکٹرم کے وارم یا کول سرے کی طرف ڈریگ کریں۔

  4. “یہاں سے” پر ٹیپ کریں، پھر “غروب آفتاب سے طلوع آفتاب تک” یا “حسب خواہش شیڈول” منتخب کریں۔

    اگر آپ “حسب خواہش شیڈول” منتخب کرتے ہیں تو ⁨Night Shift⁩ کو چالو اور بند کرنے کے اوقات شیڈول کرنے کے اختیارات پر ٹیپ کریں۔

    اگر آپ “غروب آفتاب سے طلوع آفتاب تک” منتخب کرتے ہیں تو iPhone آپ کی گھڑی اور جغرافیائی محل وقوع سے ڈیٹا کا استعمال کر کے اس بات کا تعین کرتا ہے کہ آپ کے لیے رات کا وقت کب ہے۔

    نوٹ: اگر آپ نے سیٹنگ  > رازداری اور تحفظ میں “لوکیشن کی خدمات” بند کر دی ہیں یا اگر آپ نےسیٹنگ > رازداری اور تحفظ > لوکیشن کی خدمات > سسٹم کی خدمات میں” ٹائم زون” سیٹ کرنا بند کر دیا ہے تو “غروب آفتا سے طلوع آفتاب تک” کا اختیار دستیاب نہیں ہوگا۔

‏⁨True Tone⁩ کو چالو یا بند کرنا

‏True Tone آپ کے ماحول میں روشنی سے مماثل ہونے کے لیے ڈسپلے کے رنگ اور شدت کو آٹومیٹک طریقے سے موافق بناتا ہے۔

ذیل میں سے کوئی کام کریں:

  • کنٹرول سینٹر کھولیں، “روشنی” بٹن کو ٹچ اور ہولڈ کریں، پھر True Tone کو چالو یا بند کرنے کے لیے ‏True Tone بٹن پر ٹیپ کریں۔

  • سیٹنگ  > ڈسپلے اور روشنی پر جائیں، پھر True Tone کو چالو یا بند کریں۔

Morty Proxy This is a proxified and sanitized view of the page, visit original site.
مددگار؟
حروف کی حد: 250
حروف کی زیادہ سے زیادہ حد 250 ہے۔
آپ کے تاثرات کا شکریہ۔
Morty Proxy This is a proxified and sanitized view of the page, visit original site.