اس کنٹرول میں ترمیم کرنے سے یہ صفحہ آٹومیٹک طریقے سے اپڈیٹ ہو جائے گا

اپنے iPhone پر اسٹاک ویجٹ کا استعمال کرنا

اپنے iPhone کی ہوم اسکرین پر ایک نظر میں اسٹاک چیک کرنے کے لیے ویجٹ کا استعمال کریں۔ آپ ویجٹ کا سائز اور ویجٹ کے ذریعے ڈسپلے کی جانے والی معلومات کی مقدار منتخب کر سکتے ہیں۔

اپنی ہوم اسکرین پر “اسٹاک” ویجٹ شامل کریں

  1. ایپ کے ہلنا شروع ہونے تک ہوم اسکرین کو ٹچ اور ہولڈ کریں۔

  2. “ترمیم کریں” پر ٹیپ کریں، پھر ویجٹ گیلری کھولنے کے لیے اسکرین کے اوپری حصے میں “ویجٹ شامل کریں” پر ٹیپ کریں۔

  3. اوپر سوائپ کریں، پھر “اسٹاک” پر ٹیپ کریں۔

  4. مختلف ویجٹ کی اقسام (واچ لسٹ اور علامت) اور سائز دیکھنے کے لیے بائیں اور دائیں سوائپ کریں۔ اپنا مطلوبہ اختیار دیکھنے پر ”ویجٹ شامل کریں“ پر ٹیپ کریں، پھر ”ہو گیا“ پر ٹیپ کریں۔

اپنی ہوم اسکرین پر ویجٹ منتقل کرنے کے لیے ہوم اسکرین کو اس وقت تک ٹچ اور ہولڈ کریں جب تک کہ ایپ ہلنا شروع نہ کر دیں۔ ویجٹ کو نئی لوکیشن تک ڈریگ کریں، پھر ”ہو گیا“ پر ٹیپ کریں۔

ویجٹ کا ڈسپلے تبدیل کرنا

اپنی ہوم اسکرین پر “اسٹاک” ویجٹ شامل کرنے کے بعد آپ اس کی شکل اور اس میں ڈسپلے کی جانے والی معلومات تبدیل کر سکتے ہیں۔

  1. اپنی ہوم اسکرین پر “اسٹاک” ویجٹ کو ٹچ اور ہولڈ کریں۔

  2. “ویجٹ میں ترمیم کریں” پر ٹیپ کریں، پھر ویجٹ کی قسم (واچ لسٹ یا علامت) کے مطابق ذیل میں سے کوئی کام کریں:

    • ویجٹ کی علامت تبدیل کریں: موجودہ علامت پر ٹیپ کریں، پھر واچ لسٹ سے اپنی مطلوبہ نئی علامت پر ٹیپ کریں۔ یا نئی علامت تلاش کرنے کے لیے تلاش کے خانے کا استعمال کریں۔

    • ویجٹ کی واچ لسٹ تبدیل کریں: موجودہ واچ لسٹ کے نام پر ٹیپ کریں، پھر اس واچ لسٹ پر ٹیپ کریں جسے آپ ڈسپلے کرنا چاہتے ہیں۔

    • نیوز اسٹوری ظاہر ہونے کا وقت تبدیل کریں: “کاروباری اوقات کے بعد”، “ہمیشہ” یا “کبھی نہیں” پر ٹیپ کریں، پھر اختیار منتخب کریں۔

    • واچ لسٹ کا نام دکھائیں: “واچ لسٹ کا نام دکھائیں” چالو کریں۔

    • مزید علامات یا اضافی علامت کی معلومات دکھائیں: “مزید تفصیلات دکھائیں” کو چالو کریں۔

تجویز: آپ اپنی ہوم اسکرین پر ایک سے زیادہ اسٹاک ویجٹ شامل کر سکتے ہیں—اور ہر ایک کے لیے الگ سائز منتخب کر سکتے ہیں—تاکہ آپ مختلف علامات یا واچ لسٹ کے لیے اپڈیٹ تیزی سے دیکھ سکیں۔

‏iPhone کی لاک اسکرین کے لیے بھی اسٹاک کے ویجٹ دستیاب ہیں۔ دیکھیں حسب خواہش لاک اسکرین بنانا۔

Morty Proxy This is a proxified and sanitized view of the page, visit original site.
مددگار؟
حروف کی حد: 250
حروف کی زیادہ سے زیادہ حد 250 ہے۔
آپ کے تاثرات کا شکریہ۔
Morty Proxy This is a proxified and sanitized view of the page, visit original site.