اس کنٹرول میں ترمیم کرنے سے یہ صفحہ آٹومیٹک طریقے سے اپڈیٹ ہو جائے گا

‏iPhone پر Siri کے ساتھ Apple Intelligence کا استعمال کرنا

‏Siri ذہین معاون ہے جو روزمرہ کے کاموں کو آسان اور تیز بنانے کے لیے آپ کے iPhone میں شامل ہے۔ ‏⁨Apple Intelligence*⁩ کے ساتھ Siri کا نیا ڈیزائن ہے اور یہ زیادہ فطری اور معاون ہے۔ ‏Siri کے فعال ہونے پر Siri کی تلاش کا خانہ ظاہر ہوتا ہے اور اس وقت تک برقرار رہتا ہے جب تک آپ اسے بند نہ کر دیں، تاکہ آپ Siri سے بات کرتے ہوئے جو کام کر رہے ہیں اسے جاری رکھ سکیں۔

اگر آپ درخواست کرتے وقت اپنے الفاظ کو ٹھیک سے نہیں بول پاتے ہیں تب بھی Siri انھیں فالو کرتا ہے۔ مثال کے طور پر، آپ کہہ سکتے ہیں، “Siri, set an alarm—wait no, sorry, I meant a timer for 10 minutes—actually, let’s make that 15”۔ Siri آپ کا مطلب سمجھ کر 15 منٹ کے لیے ٹائمر شروع کر دے گا۔

اپنی آواز کا استعمال کرنے کے علاوہ آپ Siri کے لیے درخواستیں ٹائپ کر سکتے ہیں۔ آپ اپنے Apple کی مصنوعات کے بارے میں سوالات کے جواب حاصل کرنے کے لیے بھی مصنوعات سے متعلق Siri کے علم کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

اور آپ کی اجازت سے، مزید مہارت حاصل کرنے کے لیے Siri کے ذریعے ChatGPT کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ‏Apple Intelligence کے ساتھ ChatGPT کا استعمال کرنادیکھیں۔

‏iPhone جس میں لاک اسکرین پر کی بورڈ دکھایا جا رہا ہے۔ کی بورڈ کے اوپری حصے میں Siri کی درخواست ظاہر ہوتی ہے۔

نوٹ: ‏Apple Intelligence تمام iPhone ماڈلوں پر یا تمام زبانوں یا خطوں میں دستیاب نہیں ہے۔ ** حالیہ ترین دستیاب فیچر تک رسائی کے لیے یقینی بنائیں کہ آپ iOS کا حالیہ ترین ورژن استعمال کر رہے ہیں اور Apple Intelligence چالو ہے۔ ‏Siri کی دستیابی اور فیچر زبان اور ملک اور خطے کے لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے iOS اور iPadOS فیچر کی دستیابی کی ویب سائٹ دیکھیں۔

‏Siri کے لیے ٹائپ کریں

جب آپ بلند آواز میں بولنا نہیں چاہتے تو آپ Siri کے لیے ٹائپ کر سکتے ہیں—مثال کے طور پر، جب آپ میٹنگ یا لائبریری جیسی پرسکون جگہ پر ہوں۔

‏Siri کے لیے تیزی سے ٹائپ کرنے کے لیے اسکرین کے نچلے حصے پر دو بار ٹیپ کریں، پھر اپنی درخواست درج کریں۔

اگر Apple Intelligence آپ کی زبان یا خطے میں بند ہے یا دستیاب نہیں ہے تو بھی آپ رسائیتی سیٹنگ تبدیل کر کے Siri کے لیے ٹائپ کر سکتے ہیں۔ ‏Siri کی رسائیت کی سیٹنگ تبدیل کرنا دیکھیں۔

‏Siri سے سیاق و سباق کو برقرار رکھنے والی درخواست کرنا

‏Apple Intelligence کے ساتھ آپ Siri سے ایسی درخواستیں کر سکتے ہیں جو آپ نے ابھی جو کہا ہے اس کے سیاق و سباق کو برقرار رکھتے ہوئے آپ کی پچھلی درخواستوں کے مطابق ہوں۔

مثال کے طور پر، آپ کچھ اس طرح کہہ سکتے ہیں یا ٹائپ کر سکتے ہیں جیسے “How are the San Francisco Giants doing this season?” پھر پوچھیں، “When are they playing next?” اور آخر میں: ‏”Add that to my calendar۔”

  1. Siri کو فعال کریں، پھر درخواست کریں۔

  2. درخواست کرنے کے فوراً بعد دوسری درخواست کریں۔

‏Siri سے اپنی Apple کی مصنوعات کے بارے میں سوالات پوچھنا

آپ اپنے iPhone اور Apple کی دیگر مصنوعات جیسے iPad، ‏Mac، ‏Apple TV 4K، ‏Apple Watch، ‏AirPods اور HomePod کے بارے میں سوالات کے جواب حاصل کرنے کے لیے مصنوعات سے متعلق Siri کے علم کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

‏Siri فعال کریں، پھر اعانت یافتہ زبان میں کچھ اس طرح کہیں یا ٹائپ کریں:

  • ⁨“Where do I name a group text on iPhone?”⁩

  • ⁨“I want to block someone from texting me on my iPhone. How do I do that?”⁩

  • ⁨“How do I make the text on my iPhone bigger?”⁩

  • ⁨“Tell me how to connect my AirPods to iPhone?”⁩

  • ⁨“How do I change what shows up in Control Center on my iPhone?”⁩

  • ⁨“How do I play sound from my TV through HomePod?”⁩

  • ⁨“How do I use Apple Pay on iPhone?”⁩

  • ⁨“How do I take a screenshot?”⁩

نوٹ: ‏Apple Intelligence اور رازداری کے بارے میں مزید جاننے کے لیے Apple Intelligence اور رازداریدیکھیں۔ رازداری اور Siri کے بارے میں مزید جاننے کے لیے Siri، املا اور رازداری دیکھیں۔

‏*Apple Intelligence جنریٹو ماڈل کا استعمال کرتا ہے اور آؤٹ پُٹ مختلف ہو سکتے ہیں۔ درستگی کے لیے اہم معلومات چیک کریں۔
‏⁨**Apple Intelligence⁩ درج ذیل زبانوں کی اعانت کے ساتھ بیٹا ورژن میں دستیاب ہے: انگریزی، ڈینش، ڈچ، فرانسیسی، جرمن، اطالوی، نارویجیائی، پرتگالی، ہسپانوی، سویڈش، ترکی، چینی (آسان)، چینی (روایتی)، جاپانی، کوریائی اور ویتنامی۔ ممکن ہے کچھ فیچر تمام زبانوں یا خطوں میں دستیاب نہ ہوں۔ زبان اور فیچر کی دستیابی اور سسٹم کے تقاضوں کے بارے میں مزید معلومات کے لیے Apple سپورٹ کا مضمون Apple Intelligence حاصل کرنے کا طریقہ دیکھیں۔
Morty Proxy This is a proxified and sanitized view of the page, visit original site.
مددگار؟
حروف کی حد: 250
حروف کی زیادہ سے زیادہ حد 250 ہے۔
آپ کے تاثرات کا شکریہ۔
Morty Proxy This is a proxified and sanitized view of the page, visit original site.