اس کنٹرول میں ترمیم کرنے سے یہ صفحہ آٹومیٹک طریقے سے اپڈیٹ ہو جائے گا

‏iPhone کے ذریعے کسی شخص کے قد کی پیمائش کرنا

اعانت یافتہ ماڈل پر آپ فرش سے ان کے سر، بال یا ہیٹ کے اوپری حصے تک کسی شخص کے قد کی پیمائش فوراً کر سکتے ہیں۔ (حتی کہ آپ کسی پیٹھے ہوئے شخص کے قد کی بھی پیمائش کر سکتے ہیں۔)

پیمائش ایپ میں کسی شخص کے قد کی پیمائش کی جا رہی ہے جس میں اس شخص کے سر کے اوپری حصے پر قد کی پیمائش کو دکھایا گیا ہے۔ پیمائش کی تصویر لینے کے لیے نیچے دائیں کونے کے قریب ”تصویر لیں“ کا بٹن ہے۔ کیمرا استعمال میں ہے کا انڈیکیٹر سبز رنگ میں سب سے اوپر ظاہر کیا گیا ہے۔
  1. اپنے iPhone پر (یوٹیلیٹی فولڈر میں) پیمائش ایپ پر جائیں۔

  2. ‏iPhone کو کچھ اس طرح سے رکھیں کہ آپ جس شخص کی پیمائش کرنا چاہتے ہیں وہ اوپر سے نیچے تک اسکرین پر ظاہر جائے۔

    کچھ لمحے کے بعد شخص کے سر (یا بال یا ہیٹ) کے اوپری حصے میں ایک لائن نظر آئے گی، لائن کے ٹھیک نیچے قد کی پیمائش دکھائی دے گی۔

  3. پیمائش کی تصویر لینے کے لیے، تصویر لیں بٹنپر ٹیپ کریں۔

  4. تصویر محفوظ کرنے کے لیے نیچے بائیں کونے میں ”اسکرین شاٹ لیں“ پر ٹیپ کریں، ”ہو گیا“ پر ٹیپ کریں، پھر ”تصویر میں محفوظ کریں“ یا “فائل میں محفوظ کریں” کو منتخب کریں۔

    آپ جب چاہیں iPhone پر ”تصویر“ یا ”فائل“ سے قد کی پیمائش کی امیج تک آسانی سے رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور اسے شیئر کر سکتے ہیں۔

دوبارہ پیمائش کرنے کے لیے، قد ری سیٹ کرنے کے لیے iPhone کو کچھ لمحے کے لیے دور لے جائیں۔

Morty Proxy This is a proxified and sanitized view of the page, visit original site.
مددگار؟
حروف کی حد: 250
حروف کی زیادہ سے زیادہ حد 250 ہے۔
آپ کے تاثرات کا شکریہ۔
Morty Proxy This is a proxified and sanitized view of the page, visit original site.