اس کنٹرول میں ترمیم کرنے سے یہ صفحہ آٹومیٹک طریقے سے اپڈیٹ ہو جائے گا

‏iPhone پر مارک اپ کے ساتھ دستاویزات میں لکھنا اور ڈرا کرنا

“نوٹ” اور “تصویر” جیسے اعانت یافتہ ایپ میں آپ اپنی دستاویزات میں ڈرا کرنے اور اسکیچ کرنے کے لیے “مارک اپ” ٹول کا استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ اسکرین شاٹ، PDF وغیرہ پر حاشیہ چڑھانے کے لیے بھی “مارک اپ” ٹول کا استعمال کر سکتے ہیں۔

نوٹ ایپ میں نوٹ کھلا ہے اور اسکرین کے نچلے حصے میں “مارک اپ” ٹول بار کھلا ہے۔ بائیں سے دائیں طرف دکھائے گئے مارک اپ ٹول ہیں: پین، مونو لائن، مارکر، ایریزر، لاسو، رولر اور پنسل اور اس کے بعد “کلر پِکر” بٹن اور “شامل کریں” بٹن۔

لکھنا اور ڈرا کرنا

  1. اعانت یافتہ ایپ میں ”مارک اپ“ بٹن پر یا “مارک اپ” پر ٹیپ کریں۔

  2. “مارک اپ” ٹول بار میں پین، مارکر یا پنسل ٹول پر ٹیپ کریں، پھر اپنی انگلی سے لکھیں یا ڈرا کریں۔

    ڈرائنگ کرتے وقت، ذیل میں سے کوئی کام کریں:

    • لائن کا وزن تبدیل کریں: ٹول بار میں منتخب کردہ ڈرائنگ ٹول پر ٹیپ کریں، پھر اختیار پر ٹیپ کریں۔

    • دھندلا پن تبدیل کریں: ٹول بار میں منتخب کردہ ڈرائنگ ٹول پر ٹیپ کریں، پھر سلائڈر کو ڈریگ کریں۔

    • رنگ تبدیل کریں: ٹول بار میں “کلر پِکر” بٹن پر ٹیپ کریں، پھر اپنے رنگ کے انتخاب کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے گرِڈ، اسپیکٹرم یا سلائیڈر پر ٹیپ کریں۔

    • پہلے جیسا کریں:پہلے جیسا کریں بٹن پر ٹیپ کریں۔

    • سیدھی لکیر کھینچیں: ٹول بار میں رولر ٹول پر ٹیپ کریں، پھر رولر کے کنارے کے ساتھ ایک لکیر کھینچیں۔

      • رولر کا زاویہ تبدیل کرنے کے لیے، رولر کو دو انگلیوں سے ٹچ اور ہولڈ کریں، پھر اپنی انگلیاں گھمائیں۔

      • رولر کا زاویہ تبدیل کیے بغیر اسے منتقل کرنے کے لیے اسے ایک انگلی سے ڈریگ کریں۔

      • رولر کو چھپانے کے لیے ٹول بار میں رولر ٹول پر دوبارہ ٹیپ کریں۔

  3. “مارک اپ” ٹول بار بند کرنے کے لیے ”مارک اپ“ بٹن پر یا “ہو گیا” پر ٹیپ کریں۔

غلطی مٹانا

اعانت یافتہ ایپ میں “مارک اپ” ٹول بار میں ایریزر ٹول پر ٹیپ کریں، پھر ذیل میں سے ایک کام کریں:

  • پکسل ایریزر سے مٹائیں: اپنی انگلی سے غلطی پر اسکرب کریں۔

  • آبجیکٹ ایریزر سے مٹائیں: اپنی انگلی سے آبجیکٹ کو ٹچ کریں۔

  • پکسل اور آبجیکٹ ایریزر کے درمیان سوئچ کریں: ایریزر ٹول پر دوبارہ ٹیپ کریں، پھر “پکسل ایریزر” یا “آبجیکٹ ایریزر” منتخب کریں۔

نوٹ: اگر آپ کو مارک اپ ٹول بار نظر نہیں آتا ہے تو ”مارک اپ“ بٹن پر یا “مارک اپ” پر ٹیپ کریں۔ اگر ٹول بار کو منیمائز کیا گیا ہے تو اس کے منیمائز کیے گئے ورژن پر ٹیپ کریں۔

مارک اپ آبجیکٹ منتقل کرنا

  1. “مارک اپ” ٹول بار میں لاسو ٹول (ایریزر اور رولر ٹول کے درمیان) پر ٹیپ کریں، پھر اپنی انگلی کا استعمال کر کے ان ایلیمنٹ کو ڈریگ کریں جنھیں آپ منتقل کرنا چاہتے ہیں۔

    نوٹ: اگر آپ کو اعانت یافتہ ایپ میں مارک اپ ٹول بار نظر نہیں آتا ہے تو ”مارک اپ“ بٹن پر یا “مارک اپ” پر ٹیپ کریں۔ اگر ٹول بار کو منیمائز کیا گیا ہے تو اس کے منیمائز کیے گئے ورژن پر ٹیپ کریں۔

  2. اپنی انگلی اٹھائیں۔

  3. منتخب کردہ ایلیمنٹ کو ٹچ کریں، پھر اسے نئی لوکیشن پر ڈریگ کریں۔

  4. لاسو بند کرنے کے لیے اسکرین پر ٹیپ کریں۔

Morty Proxy This is a proxified and sanitized view of the page, visit original site.
مددگار؟
حروف کی حد: 250
حروف کی زیادہ سے زیادہ حد 250 ہے۔
آپ کے تاثرات کا شکریہ۔
Morty Proxy This is a proxified and sanitized view of the page, visit original site.