اس کنٹرول میں ترمیم کرنے سے یہ صفحہ آٹومیٹک طریقے سے اپڈیٹ ہو جائے گا

‏iPhone پر Dynamic Island میں “لائیو سرگرمیاں” دیکھنا

اعانت یافتہ ماڈلوں پر، آپ ہوم اسکرین کے اوپری حصے میں یا فعال ایپ کے اوپری حصے میں Dynamic Island میں الرٹ اور “لائیو سرگرمیاں”، جیسے کہ وائس میمو ریکارڈنگ کی پیش رفت، AirDrop کنکشن اور نقشہ ایپ کی ہدایات چیک کر سکتے ہیں۔ جب بھی آپ کے iPhone کو اَنلاک کیا جاتا ہے تو Dynamic Island اسکرین کے اوپری حصے میں ظاہر ہوتا ہے۔

⁨iPhone 14 Pro⁩ کی ہوم اسکرین جس میں ‏⁨Dynamic Island⁩ میں اسکرین کے اوپر لائیو وائس میمو ریکارڈنگ دکھایا جا رہا ہے۔

آپ “⁨Dynamic Island⁩” میں ذیل میں سے کوئی بھی کام کر سکتے ہیں:

  • مزید تفصیل دیکھنے کے لیے سرگرمی کو پھیلائیں: سرگرمی کو ٹچ اور ہولڈ کریں یا مرکز سے دائیں یا بائیں طرف سوائپ کریں۔

  • ‏Dynamic Island کو چھوٹا کرنے کے لیے سرگرمی کو سمیٹیں: دائیں یا بائیں طرف سے مرکز کی طرف سوائپ کریں۔

  • دو سرگرمیوں کے درمیان سوئچ کریں: ایک طرف سے یا دوسری طرف سے سوائپ کریں۔

Morty Proxy This is a proxified and sanitized view of the page, visit original site.
مددگار؟
حروف کی حد: 250
حروف کی زیادہ سے زیادہ حد 250 ہے۔
آپ کے تاثرات کا شکریہ۔
Morty Proxy This is a proxified and sanitized view of the page, visit original site.