مندرجات کا رخ کریں

وریدک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
وریدک
وریدک، ورید اور عروق شعریہ سمیت اوعیۂ دمویہ کی اقسام
تفصیلات
شناخت کنندگان
لاطینیvenula
میشproperties
TA98A12.0.00.037
TA2properties
THH3.09.02.0.03002
FMA63130
تشریحی اصطلاحات

وریدک (انگریزی: Venule، وے نیول) دوران اوعیہ دقیقہ میں ایک نہایت ہی چھوٹی ورید ہوتی ہے، جو عروق شَعریہ کے جال (کیپلری بیڈز) سے خون واپس لے کر رفتہ رفتہ بڑی وریدوں کے ذریعے وریدی نظام میں شامل کر دیتی ہے۔ بعد شَعری وریدک (پوسٹ کیپلری وے نیول) وریدوں میں سب سے باریک ہوتی ہیں، جن کا قطر تقریباً 10 سے 30 مائیکرو میٹر (μm) ہوتا ہے۔ جب ان کا قطر 50 مائیکرو میٹر تک بڑھتا ہے تو ان کی دیواروں میں ہموار عضلات (اسموتھ مسلز) شامل ہو سکتے ہیں اور تب وہ وریدکِ عضلہ (مسکولر وے نیولز) کہلاتی ہیں۔[1] وریدوں میں جسم کے کل خون کا تقریباً 70 فیصد حصہ موجود ہوتا ہے جب کہ تقریباً 25 فیصد خون وریدکوں میں پایا جاتا ہے۔[2] کئی وریدکیں باہم مل کر ایک ورید تشکیل دیتی ہیں۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Susan Standring (2016). Gray's anatomy : the anatomical basis of clinical practice (بزبان انگریزی) (Forty-first ed.). [Philadelphia]. p. 131. ISBN:978-0-7020-5230-9.{{حوالہ کتاب}}: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: مقام بدون ناشر (link)
  2. Susan Woods (2010). Cardiac Nursing (بزبان انگریزی). New York: Lippincotts. p. 955. ISBN:978-0-7817-9280-6.
وریدک
Morty Proxy This is a proxified and sanitized view of the page, visit original site.